لیسکو نے جلنے اور خراب ہونیوالے میٹرز کی جگہ پرانے میٹرز لگانے کا آغاز کر دیا

پیر 17 اگست 2026 18:03

لیسکو نے جلنے اور خراب ہونیوالے میٹرز کی جگہ پرانے میٹرز لگانے کا آغاز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2026ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو)نے جلنے، خراب ہونے اور مختلف وجوہات کی بنا پر اترنے والے میٹرز کی جگہ پرانے میٹرز دوبارہ نصب کرنے کا عمل شروع کر دیا ۔ذرائع کے مطابق نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ کی بنیاد پر اتارے جانے والے سنگل اور تھری فیز میٹرز کی لیبارٹری رپورٹس حاصل کر لی گئی ہیں۔

لیبارٹری رپورٹ میں درست قرار دیے جانے والے میٹرز کو ڈیفیکٹو کوڈ والے میٹرز سے تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

لیسکو کے تمام متعلقہ دفاتر میں پرانے میٹرز کی تنصیب کا عمل شروع ہو چکا ہے جبکہ خراب اور جلنے والے میٹرز کی تبدیلی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیپرا کے قوانین کے تحت جلنے والے میٹرز کو صارفین سے اضافی رقم وصول کیے بغیر تبدیل کیا جانا ضروری ہے۔

تاہم اے ایم آئی اسمارٹ میٹرز کی خریداری کے لیے بجٹ منظور نہ ہونے کے باعث فی الحال روایتی پرانے میٹرز ہی نصب کیے جا رہے ہیں۔لیسکو کی جانب سے میٹرز کی تنصیب اور تبدیلی کے عمل کو دفاتر کی سطح پر آگے بڑھایا جا رہا ہے جبکہ نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ سے متعلق میٹرز کی رپورٹس کی بنیاد پر بھی آئندہ کارروائی کی جائے گی۔