برطانیہ یوکرین کو ڈرونز کی فراہمی سے باز رہے، روسی سفارتخانہ

یوکرین کو دفاع کے لیے درکار ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا،برطانوی وزارت دفاع

منگل 18 اگست 2026 23:25

ماسکو/لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2026ء) برطانیہ میں روسی سفارت خانے نے کہا ہے کہ برطانیہ یوکرین کو ڈرونز کی فراہمی سے باز رہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں روسی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ برطانیہ یوکرین جنگ کو مزید بڑھانے کا راستہ دانستہ اختیار کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

روسی سفارت خانے کے مطابق برطانوی ڈرونز روسی فوجی اور صنعتی تنصیبات پر حملوں میں استعمال ہوئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ کی جنگ میں بڑھتی شمولیت کے سنگین نتائج ہوں گے۔دوسری جانب برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا تھا کہ یوکرین کو دفاع کے لیے درکار ہتھیار فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔برطانوی وزارتِ دفاع کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔