وینزویلا میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 6438ہو گئی،دوماہ بعد بھی امدادی کارروائیاں جاری

منگل 18 اگست 2026 23:05

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2026ء) ہلاکتوں کی تازہ ترین سرکاری تعداد کے مطابق جون میں وینزویلا میں آنے والے دو زلزلوں میں 6,438 افراد ہلاک ہوئے۔تباہی کے تقریبا دو ماہ بعد لواحقین اور امدادی کارکنان ملبے کے درمیان لاپتہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ کے سپیکر جارج روڈریگز کے اعلان کردہ تازہ ترین اعداد و شمار میں اضافہ ہوا ہے جو گذشتہ ہفتے 6,301 تھیںچوبیس جون کو 7.2 اور 7.5 شدت کے زلزلوں سے وینزویلا کے ساحل کے قریب کم از کم 190 عمارات منہدم ہو گئیں۔

حکام کے مطابق کم از کم 60,000 گھر کسی نہ کسی طریقے سے متثر ہوئے جن میں سے 24,000 ناقابلِ رہائش ہو چکے ہیں۔وینزویلا کے ہزاروں باشندے عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں جہاں حالات نازک ہیں۔کراکس میں اس ہفتے کے آخر میں شدید بارش سے متثرین کے بعض خیمے تباہ ہو گئے۔عبوری صدر ڈیلسی روڈریگز کی حکومت نے متاثرین کے لیے سال کے آخر تک 4,000 مکانات کا وعدہ کیا ہے۔