بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2026ء) کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں ڈویژنل امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ربیع الاول کے بابرکت مہینے اور جشن
عید میلاد النبی ؓ کے موقع پر
امن و امان، سکیورٹی،
ٹریفک، جلوسوں، محافل میلاد اور دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ریجنل
پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین، ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ، ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں سمیت متعلقہ افسران اور امن کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی، جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور، ڈپٹی کمشنر بہاولنگر اور متعلقہ ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کا مقدس مہینہ ہمیں سیرت النبی ؓ، اسوہ حسنہ اور آپ ؓ کی تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنانے کا درس دیتا ہے، لہذا جشن
عید میلاد النبی ؓ کی تقریبات محض رسمی نہ ہوں بلکہ ان کا مقصد سیرت طیبہ کے پیغام کو عام کرنا بھی ہو۔
(جاری ہے)
انہوں نے ہدایت کی کہ ڈویژن بھر کے تعلیمی اداروں میں سیرت النبی ؓ کے موضوع پر تحریری و تقریری مقابلہ جات، نعت خوانی کے مقابلے، مضمون نویسی، سیرت النبی ؓ کے مختلف پہلوں پر گفتگو اور دیگر بامقصد سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے۔ طلبا و طالبات کو حضور اکرم ؓ کی حیات مبارکہ، اخلاق حسنہ، صبر، برداشت، رواداری، عدل، درگزر اور احترام انسانیت کی تعلیمات سے روشناس کرایا جائے کمشنر نے کہا کہ سیرت النبی ؓ کانفرنسز، محافل میلاد اور دیگر تقریبات میں
علما کرام، اساتذہ، طلبا، نوجوانوں، تاجر برادری،
سول سوسائٹی اور مختلف طبقات کو شامل کیا جائے تاکہ حضور اکرم ؓ ی سیرت کا پیغام زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے۔
انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ
تعلیم کو ہدایت کی کہ تعلیمی اداروں میں منعقد ہونے والی تقریبات کو منظم اور بامقصد بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل سطح پر بہاولپور میں عظیم الشان سیرت النبی ؓ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ تمام اضلاع میں بھی سیرت النبی ؓ کے حوالے سے خصوصی پروگرامز ترتیب دیے جائیں۔ سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا جائے اور اہم شاہراہوں، چوکوں اور سرکاری تنصیبات کو بھی خوبصورتی سے سجایا جائے۔
کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ جشن
عید میلاد النبی ؓ کے جلوسوں کے روٹس کو بروقت بہتر بنایا جائے، سڑکوں، گلیوں اور گزرگاہوں کی صفائی، مرمت اور روشنی کے مناسب انتظامات مکمل کیے جائیں۔ روٹس پر تجاوزات کا خاتمہ، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس کی درستگی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ جلوسوں اور محافل میلاد کے روٹس پر سبیلوں، پینے کے صاف
پانی، صفائی اور دیگر بنیادی سہولیات کے مناسب انتظامات کیے جائیں۔
میونسپل کمیٹیوں اور متعلقہ
بلدیاتی اداروں کے افسران اپنے علاقوں میں انتظامات کا خود جائزہ لیں اور کسی بھی کمی کو بروقت دور کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کے روٹس پر
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جامع
ٹریفک پلان مرتب کیا جائے اور متبادل راستوں کے حوالے سے شہریوں کو پیشگی آگاہی دی جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ جلوسوں کے شرکا اور عام شہریوں کے لیے سہولت پیدا کرنا انتظامیہ کی اولین ترجیح ہو۔
انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمے، ضلعی انتظامیہ،
پولیس، ریسکیو 1122، میونسپل ادارے، محکمہ
تعلیم اور دیگر ادارے باہمی رابطے کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ جشن
عید میلاد النبی ؓ کے تمام پروگرامز پرامن، منظم اور شایان شان انداز میں منعقد ہوں۔ریجنل
پولیس آفیسر بہاولپور غازی محمد صلاح الدین نے کہا کہ حضور اکرم ؓ کو رحمت اللعالمین بنا کر بھیجا گیا۔
پولیس جشن
عید میلاد النبی ؓ کے موقع پر مکمل طور پر الرٹ اور متحرک رہے گی۔ ڈی پی اوز
ٹریفک افسران کے ساتھ مل کر جلوسوں کے آمد و روانگی کے روٹس مقرر کریں اور
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے جامع پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ شہری اوور لوڈنگ سے اجتناب کریں اور
علما کرام بھی اس حوالے سے عوام میں آگہی پیدا کریں۔ بارہ ربیع الاول کے موقع پر
ٹریفک پولیس شہریوں کے لیے سہولیات پیدا کرے، غیر ضروری چالان سے اجتناب کرتے ہوئے
ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دے آر پی او نے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے واضح گائیڈ لائنز جاری کی گئی ہیں جن پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
دشمن کمزور لمحوں کی تلاش میں ہوتا ہے اور ہمیں اسے کسی قسم کا موقع فراہم نہیں کرنا۔ ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد ہوگا، جبکہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے کسی قسم کے اجتماع، سلوگن یا جھنڈے کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی۔ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر انور جپہ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب
مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق
محرم الحرام اور چہلم کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ممبران امن کمیٹی کے ساتھ مل کر مثالی انتظامات یقینی بنائے۔
ربیع الاول کے بابرکت مہینے میں بھی جشن
عید میلاد النبی ؓ کے موقع پر اسی جذبے اور باہمی رابطے کے ساتھ بہترین انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع و تحصیل کی سطح پر امن کمیٹیوں کے اجلاس مکمل کیے جا چکے ہیں اور جلوسوں و محافل میلاد کے حوالے سے سکیورٹی اور انتظامی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں 78 جلوس برآمد ہوتے ہیں جبکہ محافل میلاد کے لیے بھی جامع سکیورٹی پلان مرتب کیا جا چکا ہے۔
جلوسوں اور محافل کو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر بہاولنگر سید حسن عباس شاہ نے بتایا کہ ضلع میں 43 محافل میلاد منعقد ہوں گی۔ ممبران امن کمیٹی، بین المذاہب کمیٹی، تاجران اور عوامی نمائندگان سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے جبکہ جلوسوں اور محافل کی گزرگاہوں کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او بہاولپور رانا عبدالوہاب نے بتایا کہ سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے جبکہ
ٹریفک پلان پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی اور
ٹریفک کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بہاولپور
ڈاکٹر عائشہ خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جلوسوں اور محافل کے مقامات پر سبیلوں کے انتظام کے لیے ضلع و میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران کو ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ممبران ڈویژنل امن کمیٹی نے
محرم الحرام اور چہلم کے موقع پر مثالی انتظامات کرنے پر
حکومت پنجاب، وزیر اعلی
پنجاب، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا۔
اراکین نے کچے کے علاقے میں قیام امن کے لیے سکیورٹی فورسز کی خدمات کو بھی سراہا اور حکومت کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او کے لیے ستارہ امتیاز کے اعلان کا خیر مقدم کیا۔اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جشن
عید میلاد النبی ؓ کے تمام پروگرامز کو مکمل عقیدت و احترام، امن و بھائی چارے، باہمی رواداری اور فول پروف سکیورٹی کے ساتھ منعقد کیا جائے گا جبکہ سیرت النبی ؓ کے پیغام کو عام کرنے کے لیے تعلیمی اداروں سمیت مختلف سطحوں پر بامقصد سرگرمیوں کا انعقاد یقینی بنایا جائے گا۔اجلاس کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، امن وامان کے قیام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔