جولائی 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات 8.07 فیصد بڑھ کر 1.814 ارب ڈالر ہوگئیں
بدھ 19 اگست 2026 16:22
(جاری ہے)
ریڈی میڈ گارمنٹس کی برآمدات 15 فیصد بڑھ کر 459.988 ملین ڈالر ہوگئیں جبکہ گزشتہ سال جولائی میں یہ 399.992 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔
اعدادوشمار کے مطابق خیموں، کینوس اور ترپال کی برآمدات 16.83 فیصد اضافے سے 7.921 ملین ڈالر، جبکہ تولیوں اور بیڈ ویئر کے علاوہ دیگر تیار شدہ ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 10.56 فیصد اضافے سے 77.209 ملین ڈالر ہوگئیں۔اس طرح دیگر تمام ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات 21.98 فیصد اضافے سے 79.461 ملین ڈالر رہیں۔دوسری جانب بعض ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمدات میں کمی بھی ریکارڈ کی گئی۔ کاٹن کلاتھ کی برآمدات 0.10 فیصد کمی سے 141.590 ملین ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ سال اسی عرصہ میں 141.729 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔کاٹن یارن کے علاوہ دیگر یارن کی برآمدات 23.26 فیصد کمی سے 2.275 ملین ڈالر رہیں جبکہ آرٹ، سلک اور مصنوعی ٹیکسٹائل کی برآمدات 8.22 فیصد کمی سے 30.406 ملین ڈالر ہوگئیں۔ماہانہ بنیادوں پر بھی جولائی 2026 میں ٹیکسٹائل برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا اور یہ جون 2026 کے 1.267 ارب ڈالر کے مقابلے میں 43.13 فیصد بڑھ گئیں۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی لسٹنگز کا تسلسل، 2026 کی 13ویں پبلک آفرنگ منظور
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 2546.94 پوائنٹس کی کمی
-
سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی کی قیمتوں میں کمی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت 461,936 روپے پر مستحکم رہی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی پبلک آفرنگ، 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد یونٹس سرمایہ کاروں کو پیش ہوں گے
-
ایس ای سی پی نے نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس ریٹ کی پبلک آفرنگ کی منظوری دے دی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ،سونے و چاندی میں کمی ہوئی
-
سٹیٹ بینک نے الرحیم ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.