پاکستان میں گوگل کے پہلے آفس کے قیام سے ڈیجیٹل انقلاب کی رفتار مزید تیز ہو گی، صدر فیصل آباد چیمبر
بدھ 19 اگست 2026 17:37
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس سے مقامی برانڈز اور مارکیٹنگ ایجنسیوں کو اپنی ڈیجیٹل تشہیری مہموں کو بہتر بنانے، کارکردگی بڑھانے اور سرمایہ کاری پر زیادہ منافع حاصل کرنے کے لیے براہِ راست مدد ملے گی۔
اسی طرح کاروباری ادارے مقامی سطح پر گوگل کلاؤڈ سروسز سے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے جس سے فوری اور بہتر ڈیٹا کمپلائنس میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری ادارے جدید ٹولز اور تربیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے کاروبار کو آن لائن منتقل اور عالمی منڈیوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے جبکہ بڑے پاکستانی کاروباری ادارے بھی گوگل کے ساتھ براہِ راست رابطے کے ذریعے اپنی ضروریات کے مطابق مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لاتے ہوئے سافٹ وئیر تیار کرنے میں تعاون کر سکیں گے۔فاروق یوسف شیخ نے کہا کہ گوگل کے ایکو سسٹم کے ذریعے خاص طور پر کاروباری برادری کو ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام اور مالیاتی شمولیت سے متعلق ایپس کی تیاری اور تنصیب میں آسانی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نوجوان سٹارٹ اپس اور خواتین کو بھی براہ راست فائدہ ہو گا کیونکہ اس سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اسی طرح تربیتی پروگراموں میں توسیع کے ذریعے مقامی ڈویلپرز، فری لانسرز اور طلبہ کو مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدید مہارتیں حاصل کرنے کا بھی موقع ملے گا۔مزید برآں مقامی کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کو گوگل کے ماہرین کی رہنمائی، انکیوبیٹر پروگرامز اور عالمی فنڈنگ نیٹ ورکس تک رسائی حاصل ہوگی جبکہ خصوصی وسائل اور سہولیات پاکستان کی بڑی فری لانس کمیونٹی کو اپنی آمدنی کے تحفظ، بہتر معاوضے والے بین الاقوامی معاہدے حاصل کرنے اور عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں اپنی خدمات کو مزید وسعت دینے میں بھی مدد دیں گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی لسٹنگز کا تسلسل، 2026 کی 13ویں پبلک آفرنگ منظور
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 2546.94 پوائنٹس کی کمی
-
سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی کی قیمتوں میں کمی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت 461,936 روپے پر مستحکم رہی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی پبلک آفرنگ، 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد یونٹس سرمایہ کاروں کو پیش ہوں گے
-
ایس ای سی پی نے نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس ریٹ کی پبلک آفرنگ کی منظوری دے دی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ،سونے و چاندی میں کمی ہوئی
-
سٹیٹ بینک نے الرحیم ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.