پاکستان میں گوگل کا آفس کھولنے سے ملک کو آئی ٹی ہب بنانے میں مدد ملے گی، افتخار علی ملک
بدھ 19 اگست 2026 18:43
(جاری ہے)
افتخار علی ملک نے کہا کہ گوگل کی موجودگی پاکستانی ٹیکنالوجی شعبے کو جدید ڈیجیٹل ٹولز،عالمی مہارت اور بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں باصلاحیت اور نوجوان آئی ٹی ماہرین کی بڑی تعداد موجود ہے،جن کی صلاحیتوں کو مناسب پالیسیوں،ہنرمندی کے فروغ اور عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ساتھ مضبوط روابط کے ذریعے زرمبادلہ کمانے کا اہم ذریعہ بنایا جاسکتا ہے۔سابق صدر سارک چیمبر نے پاکستان کی آئی ٹی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لیے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی، مصنوعی ذہانت، کلائوڈ کمپیوٹنگ اور دیگر جدید ٹیکنالوجیز میں مزید سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے لیے کاروبار دوست ماحول فراہم کیا جائے، ریگولیٹری طریقہ کار آسان بنایا جائے اور ڈیجیٹل معیشت میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے مناسب مراعات متعارف کرائی جائیں۔افتخار علی ملک نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں گوگل کی موجودگی ملک کی عالمی ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں پوزیشن مزید مستحکم کرے گی اور آئی ٹی برآمدات،ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
ملک میں سونے کی قیمتیں گزشتہ روز برقرار رہنے کے بعد گھٹ گئیں
-
ملک میں سونے کی قیمت میں 3,700 روپے کمی، فی تولہ 4 لاکھ 58 ہزار 2 سو 36 روپے ہوگیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 613 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی لسٹنگز کا تسلسل، 2026 کی 13ویں پبلک آفرنگ منظور
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 2546.94 پوائنٹس کی کمی
-
سونے کی قیمتیں مستحکم، چاندی کی قیمتوں میں کمی
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت 461,936 روپے پر مستحکم رہی
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی پبلک آفرنگ، 4 کروڑ 40 لاکھ سے زائد یونٹس سرمایہ کاروں کو پیش ہوں گے
-
ایس ای سی پی نے نیا ناظم آباد اپارٹمنٹس ریٹ کی پبلک آفرنگ کی منظوری دے دی
-
عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ،سونے و چاندی میں کمی ہوئی
-
سٹیٹ بینک نے الرحیم ایکسچینج کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.