مبینہ جعلی پولیس مقابلے میں نوجوان کی ہلاکت، ورثاء کا احتجاج
علی حیدر رواہی کے قتل کا الزام، مقدمے میں نامزد دیگر پولیس اہلکاروں کی گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ
جمعرات 20 اگست 2026 19:05
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے میرانپور تھانے کی حدود بیگاری پل کے قریب تین ہفتے قبل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے علی حیدر رواہی کے ورثاء نے پولیس کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دھرنا دیا اور پولیس کے خلاف نعریبازی کی، احتجاج میں مقتول کے ورثاء محمد صدیق رواہی اور مقتول کے بھائی ترک رواہی سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر ورثائ نے الزام عائد کیا کہ علی حیدر کو مبینہ طور پر جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا جس کے خلاف فائٹر ٹو کے انچارج واحد بخش چانڈیو، میر محمد ڈاہانی، قائم ڈاہانی سمیت 6 پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، مظاہرین کے مطابق مقدمے میں نامزد ایک اہلکار نصیر کلہوڑو کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان تاحال آزاد ہیں، مقتول کے ورثائ کا کہنا تھا کہ انہیں مقدمے سے دستبردار ہونے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں، انہوں نے ڈی آئی جی لاڑکانہ اور ایس ایس پی جیکب آباد سے مطالبہ کیا کہ مقدمے میں نامزد باقی اہلکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔
مزید قومی خبریں
-
گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب
-
حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات
-
نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت فراہم کر دی
-
ہاکی ورلڈ کپ: بھارت نے پاکستان کو 5-3 سے شکست دے دی
-
عمران خان کی صحت کو کوئی خطرہ نہیں ،اس پر سیاست نہ کی جائے، خواجہ آصف
-
وہاڑی میں ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کا ڈراپ سین، شوہر ہی قاتل نکلا
-
پنجاب حکومت کا سرکاری افسران کی طویل رخصت کی حوصلہ شکنی کا فیصل
-
دہشت گردی کا نشانہ بننے والے خاندانوں کا دکھ ناقابل بیان ہے ،شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی،ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
پشاور ،سوشل میڈیا پراسلحہ نمائش کی وڈیو اپلوڈ کرنے والے 3 ملزمان گرفتار
-
لاہورکے مختلف مقامات پر تین افراد جاں بحق
-
طلاق کے نوٹس پر خاتون نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی
-
ریلوے لائن کراس کرتے دو افراد ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.