وزیراعظم کی زیر صدارت امن و امان بارے اجلاس، داخلی سیکیورٹی یقینی بنانے ہدایت

جمعرات 20 اگست 2026 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2026ء) وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی داخلی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرداخلہ محسن نقوی، چاروں صوبوں کے آئی جیز اور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔وزیراعظم کو ملک کی داخلی سیکیورٹی کی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کا جائزہ بھی لیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے داخلی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔