ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی چنیوٹ کے زیرِ اہتمام جسمانی طور پر معذور افراد کے لیے خصوصی ووٹر آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا
جمعہ 21 اگست 2026 17:56
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک کے تمام شہریوں کو انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے شرکاء کو بتایا کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی شق 93 (c) کے تحت جسمانی طور پر معذور افراد کو پوسٹل بیلٹ کی ذریعے ووٹ کاسٹ کرنے کی خصوصی اجازت دی گئی ہے۔ انہوں نے شرکاء کو ووٹ کی اہمیت، اس کے استعمال اور طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر چنیوٹ اسد اللہ عتیق نے پوسٹل بیلٹ کے متعلقہ فارم پُر کرنے کی عملی مشق بھی کروائی گئی تاکہ شرکاء پوسٹل بیلٹ کے طریقہ کار کو عملی طور پر سمجھ سکیں۔بعد ازاں شرکاء، بالخصوص جسمانی طور پر معذور افراد کو پوسٹل بیلٹ کی اہمیت، طریقہ کار اور استعمال کے حوالے سے ایک خصوصی آگاہی ویڈیو بھی دکھائی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر چنیوٹ نے بھی شرکاء سے خطاب کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے معذور افراد سمیت مختلف طبقات کو جمہوری عمل میں شامل کرنے کے لیے جاری پانچ ماہ کے ووٹر آگاہی پروگرام کو سراہا اور کہا کہ کسی بھی طرح سے جسمانی طور پر معذور افراد کو قومی و جمہوری دھارے میں شامل کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔\378مزید قومی خبریں
-
خیبرپختونخوا میں صحت نظام شدید مسائل کا شکار ،گزشتہ 13 سال میں صوبے میں کوئی نیا بڑا ہسپتال قائم نہیں کیا گیا،فیصل کنڈی
-
پیٹرولیم لیوی نہ ہٹی تو عوامی تحریک بڑھائیں گے، حافظ نعیم
-
آصف زرداری کے سیل سے ویکسین فریج باہر نکلوالنے کے باوجود عمران خان کی صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں، فیصل کریم کنڈی
-
ملاقاتوں سے یہ نتیجہ اخذ نہ کیا جائے اتحاد چھوڑرہے ہیںیاکوئی تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے‘ قمر زمان کائرہ
-
شازیہ مری کی نیشنل پریس کلب اسلام آباد آمد، سینئر صحافی شاکر سولنگی کے صاحبزادے کے انتقال پر تعزیت
-
بلوچستان میں 37دہشت گردوں کا خاتمہ بڑی کامیابی ہے، وزیراعلی ٰبلوچستان
-
وزیراعلیٰ سندھ کا خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
گورنر سندھ کی روانڈا ہائی کمیشن آمد، دوطرفہ تجارت و تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
سیاسی جماعتیں 75 سال سے ملک کو تباہ کر رہی ہیں، محمود اچکزئی
-
گورنر خیبرپختونخوا کا صوابی میں بارشی سیلابی پانی سے ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار، رپورٹ طلب
-
حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات
-
نادرا نے پنشنرز کے لیے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کے مفت اجرا کی سہولت فراہم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.