صدرِ کا سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں فتنہ الخوارج کے 49 دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین

جمعہ 21 اگست 2026 22:44

صدرِ کا سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2026ء) صدرِ مملکت آصف علی زر داری نے سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے 49 دہشت گردوں کے خاتمے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں صدر زر داری نے کہاکہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔ صدر مملکت نے کہاکہ وہ دن دور نہیں جب بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے عوام دہشت گردی سے مکمل نجات حاصل کرکے امن، قومی ترقی اور خوشحالی حاصل کریں گے۔