جمائما کے ٹویٹ پر اگر برطانوی وزیراعظم بھی رابطہ کریں گے تو ان کے سامنے پاکستان کا قانون رکھیں گے

حیرت کی بات ہے کہ طبیعت خراب تھی تو ہسپتال جانے پر سب خوش تھے، اب جب بہن نے کہا عمران خان فٹ ہیں تو سب ناراض ہوگئے ہیں، رہنماء ن لیگ خرم دستگیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 24 اگست 2026 22:04

جمائما کے ٹویٹ پر اگر برطانوی وزیراعظم بھی رابطہ کریں گے تو ان کے سامنے ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔24 اگست 2026ء ) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ جمائما کے ٹویٹ پر اگر برطانوی وزیراعظم بھی رابطہ کریں گے تو ان کے سامنے پاکستان کا قانون رکھیں گے، حیرت کی بات ہے کہ طبیعت خراب تھی تو ہسپتال جانے پر سب خوش تھے، اب جب بہن نے کہا عمران خان فٹ ہیں تو سب ناراض ہوگئے ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ہفتے حکومت عدالتی حکم کے مطابق عمران خان کی صحت پر ایک میڈیکل بورڈ بنانے جا رہی ہے جس میں شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ڈاکٹرز بھی ہوں گے۔ باہر سے اگر عمران خان معاملے پر دباؤ آئے گا تو جواب پاکستان کا قانون ہے۔ جمائمہ خان کے ٹویٹ پر اگر برطانوی وزیراعظم بھی رابطہ کریں گے تو انہیں پاکستان کا قانون بتایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہم نے عدالت میں جونظرثانی پٹیشن فائل کی ہے ، اس میں 1978کے رولز 197کا حوالہ ہے، اب برطانوی وزیراعظم بھی بات کریں گے تو ان کے سامنے رولز 197ہی رکھیں گے۔ اس میں صرف الشفا ء کا لفظ نہیں تھا، بلکہ یہ بھی عدالت نے کہا کہ جو بھی سزا یافتہ قیدی ہیں ان کی زندگی ، صحت، عزت اور تحفظ وہ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ اس معاملے میں ساری بات یہ ہے کہ جس کا کوئی ذکر نہیں کرتا کہ بانی چیئرمین کی صحت اچھی ہے، آنکھوں کا مرض بھی بہتر ہے، عجیب بات ہے کہ جب طبیعت خراب تھی کہا جارہا ہے کہ ہسپتال جارہے ہیں تو سب پی ٹی آئی والے خوش تھے، اب جب بتایا جارہا ہے کہ صحت اچھی ہے، بہن نے بھی بتایا، تو اب اچھی طبیعت پر سب لوگ ناراض ہوگئے ہیں۔

اس دن ہسپتال میں الشفا کے دو ڈاکٹرز بھی موجود تھے، جب بھی سماعت ہوگی تو خفیہ میڈیکل رپورٹ کو بھی عدالت کے سامنے رکھا جائے گا، باقی ان کی تنہائی کے حوالے سے جو ایشو ہے وہ قانون کے مطابق ملاقات کا ان کو ضرور حق ملنا چاہئے۔