بھارت کی نوآبادیاتی پالیسیاں جموں و کشمیر کی شناخت کے لیے خطرہ ہیں، حریت کانفرنس
بھارت کی نو آبادیاتی پالیسیاں علاقے کے مسلم اکثریتی تشخص، شناخت اور سیاسی حقوق کے لیے سنگین خطرہ بن رہی ہیں
اتوار 23 اگست 2026 14:10
(جاری ہے)
ترجمان نے کہاکہ ڈومیسائل پالیسی کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر کشمیریوں کی آباد کرنے اورنوآبادیاتی ایجنڈے کو آگے ب-ڑھانے کے لئے ایک ہتھیارکے طورپر استعمال کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا آبادی کا تناسب تبدیل کرنا ان اہم مقاصد میں شامل ہے جن کے تحت دفعہ 370 ختم کیا گیا، کیونکہ بھارت کشمیریوں کی منفرد شناخت کو کمزور اور ان کے سیاسی و علاقائی حقوق کو محدود کرنا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ غیر مقامی افراد کی آبادکاری اور زمین اور شہریت سے متعلق قوانین میں تبدیلیاں کشمیریوں کے اپنی زمین اور وسائل پر اختیار کے لیے خطرہ ہیں اور یہ متنازعہ علاقے کے سیاسی تشخص کو مستقل طور پر تبدیل کر سکتے ہیں۔ حریت کانفرنس نے کہاکہ آبادی کے تناسب میں اس طرح کی تبدیلی جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت سے متصادم اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی خلاف ورزی ہے، جن میں اپنے سیاسی مستقبل کا تعین کرنے کے کشمیری عوام کے حق کو تسلیم کیا گیا ہے۔ترجمان نے تشویش ظاہر کی کہ بھارت کی نو آبادیاتی پالیسیاں بین الاقوامی قانون کے تحت بالخصوص علاقے پر طویل عرصے سے جاری قبضے کے تناظر میں سنگین سوالات پیدا کرتی ہیں ۔انہوں نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت کے ان اقدامات کا نوٹس لیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے آبادیاتی تشخص کو تبدیل کرنے کی کسی بھی کوشش کو روکیں۔ترجمان نے زور دیا کہ تنازعہ کشمیر کو یکطرفہ آئینی، انتظامی یا آبادیاتی اقدامات کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق منصفانہ اور پائیدار حل کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.