اسرائیلی ربی کا فلسطینیوں کے وجود سے انکار

فلسطینی قوم نہ تھی نہ ہے، اس سرزمین پر ان کا کوئی حق نہیں، اسرائیلی چیف ربی

اتوار 23 اگست 2026 14:25

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2026ء) اسرائیلی ربی نے فلسطینی قوم کے وجود سے انکار کر دیا، غزہ سمیت تمام فلسطین کو اسرائیلی سرزمین قرار دیدیا۔اشتعال انگیز بیان میں اسرائیل کے چیف ربی ڈیوڈ یوسف نے کہا کہ فلسطینی قوم نہ تھی نہ ہے، اس سرزمین پر ان کا کوئی حق نہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے شہر یہودیوں کے ہیں، غزہ تباہ ہو گا اور یہاں یہودی قوم بسے گی۔واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کی ظالمانہ کارروائیاں نہ رک سکیں۔الخلیل کے علاقے میں فلسطینی کسان کے گدھے کو گاڑی سے باندھ کر گھسیٹتے ہوئے بے رحمانہ طریقے سے ہلاک کر دیا۔