برطانیہ، ٹریفک حادثے میں 2 پولیس اہلکاروں سمیت 7 ہلاک

اتوار 23 اگست 2026 15:05

مڈلز برا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2026ء) برطانیہ کے شہر مڈلزبرا کے قریب A66 شاہراہ پر پولیس تعاقب کے دوران خوفناک حادثہ ہوا، جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

کلیولینڈ پولیس کے مطابق ایک گاڑی غلط سمت میں سفر کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی نشان زدہ پولیس گاڑی سے ٹکرا گئی۔پولیس کے مطابق دونوں گاڑیوں میں سوار تمام افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔