پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 24 اگست 2026ء سے دوبارہ کھل جائیں گے

اتوار 23 اگست 2026 18:35

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2026ء) پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 24 اگست 2026ء سے دوبارہ کھل جائیں گے محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری کر دیئے ہیں جن کا اطلاق 24 اگست سے 15 اکتوبر 2026ء تک ہوگا اس حوالے سے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض ملک کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری و نجی سکول پیر سے جمعہ تک کھلے رہیں گے سنگل شفٹ سکولوں میں پیر سے جمعرات تک تدریسی اوقات صبح 8 بجے سے دوپہر 1:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں جبکہ جمعہ کے روز سکول صبح 8 بجے سے دوپہر 12:45 بجے تک جاری رہیں گے اسی طرح ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ کے اوقات پیر سے جمعرات صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز مارننگ شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر 12 بجے تک ہوگی نوٹیفکیشن کے مطابق ڈبل شفٹ سکولوں کی ایوننگ شفٹ پیر سے جمعرات دوپہر 1 بجے سے شام 5:30 بجے تک جاری رہے گی جبکہ جمعہ کے روز ایوننگ شفٹ کے اوقات دوپہر 2 بجے سے شام 5:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب نے صوبہ بھر کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نئے اوقات کار پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے متعلقہ ضلعی افسران کو بھی سکولوں کے اوقات کار کی پابندی کی نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ گرلز سکولوں کے اوقات کار میں 15 منٹ تک فرق ضلعی سطح پر مقامی ضروریات اور حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایڈجسٹ کیا جا سکے گا محکمہ تعلیم کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ نئے اوقات کار کا مقصد موسم کی صورتحال اور طلبہ و طالبات کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی سرگرمیوں کو منظم انداز میں جاری رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :