اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار، موٹرسائیکل اور پستول برآمد

پیر 24 اگست 2026 16:47

اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار، موٹرسائیکل اور پستول ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) چوکی سبزی منڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والے گروپ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق کارروائی منڈی کے عقب میں کی گئی، جہاں سے ملزمان ارشد اور ذیشان کو حراست میں لیا گیا۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان منڈی میں آنے والے افراد کو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر لوٹتے تھے۔ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل، نقدی اور پستول برآمد کر لیے گئے ہیں۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کے لیے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے دیگر وارداتوں کے حوالے سے بھی تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :