کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی قانون کے عمل سے خودکار ہوتی ہے، محکمہ انتظامی تاخیر نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ
پیر 24 اگست 2026 15:41
(جاری ہے)
سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ‘‘Deemed’’ کی شق نے مقررہ شرائط پوری ہونے کی صورت میں کنٹریکٹ ملازمین کی حیثیت قانون کے تحت خود بخود تبدیل کر دی۔
محکمہ پابند تھا کہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے کاغذی کارروائی مکمل کرتا، انتظامی تاخیر سے ملازمین کے قانونی حق کو متاثر نہیں کیا جا سکتا۔عدالت نے کہا کہ اگر محکمہ قانونی حکم کے باوجود کنٹریکٹ ملازم کی حیثیت مستقل کرنے سے انکار کرے تو یہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔ قانون کا اطلاق خودکار طور پر شروع ہو گیا تھا، محکمہ مستقلی کے عمل کو مصنوعی طور پر موخر نہیں کر سکتا۔فیصلے میں کہا گیا کہ فائدہ مند قانون کا مقصد کنٹریکٹ ملازمین کو سہولت فراہم کرنا ہے، اس لیے ایسے قانون پر تمام اہل ملازمین کے لیے بلاامتیاز عملدرآمد ہونا چاہیے۔ فائدہ مند اور اصلاحی قانون کی تشریح بھی اس انداز میں ہونی چاہیے جس سے قانون کا مقصد پورا ہو، نہ کہ محدود تشریح سے اس کا فائدہ ختم ہو جائے۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ آئین کا آرٹیکل 4 قانون کے سامنے مساوات اور قانون کے یکساں تحفظ کے اصول کو اجاگر کرتا ہے جبکہ آرٹیکل 3 ریاست کو ہر قسم کے استحصال کے خاتمے اور آرٹیکل 38 عوام کی فلاح، معیار زندگی بہتر بنانے اور آجر و ملازم کے حقوق میں منصفانہ توازن قائم کرنے کا پابند کرتا ہے۔عدالت کے مطابق دونوں ملازمین 26 دسمبر 2001ء کو پیکو، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور میں مقرر ہوئے اور 2001ء سے بغیر کسی وقفے کے فرائض انجام دیتے رہے۔ 2006ء کی ترمیم کے بعد متعلقہ قانون نے مقررہ شرائط پوری کرنے والے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل ملازم تصور کیا تھا۔سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ خیبر پختونخوا میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز اپیلیٹ ٹربیونل کے فیصلے میں کوئی قانونی خامی یا نقص موجود نہیں۔عدالت نے ڈین پیکو کی سول پٹیشن خارج کرتے ہوئے اپیل کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔مزید قومی خبریں
-
ْساہیوال ، میلہ دربار بابا لال شاہ پرسائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس کا چھاپہ، 6 افراد گرفتار
-
ساہیوال ، کمپیوٹرائزڈ کنڈا دوکاندار کو رقم کے لین دین پر گولی مار دی گئی، حالت نازک، دو گرفتار
-
کابینہ سے منظوری کے بعد جامعات کی پہلی کمرشل پالیسی لائیں گے‘رانا سکندر حیات
-
پاکستانی فری لانسرز کی آمدنی رواں مالی سال 2.5 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع
-
مدارس فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مضموم ایجنڈے کیخلاف بھرپور جدجہدکر رہے ہیں،طاہر محمود اشرفی
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی لوئر کرم کے صدر رفیع اللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ڈاکٹرز کمیٹی کی ملاقات، ضم اضلاع کے میڈیکل طلبہ کی اسکالرشپ بڑھانے کا مطالبہ
-
اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار، موٹرسائیکل اور پستول برآمد
-
متحدہ مدارس کونسل کے پلیٹ فارم سے ہم مدارس کے مفادات کی چوکیداری کریں گے‘طاہر محمود اشرفی
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید نگرانی کے نظام کو صوبے کے مزید علاقوں تک وسعت دی جائے گی، میر سرفراز بگٹی
-
کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی قانون کے عمل سے خودکار ہوتی ہے، محکمہ انتظامی تاخیر نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.