کابینہ سے منظوری کے بعد جامعات کی پہلی کمرشل پالیسی لائیں گے‘رانا سکندر حیات

جامعات کی مالی مشکلات کے ازالے کے لئے امسال فنڈنگ بھی بڑھائیں گے‘وزیر تعلیم پنجاب

پیر 24 اگست 2026 18:08

کابینہ سے منظوری کے بعد جامعات کی پہلی کمرشل پالیسی لائیں گے‘رانا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات خان نے کہا ہے کہ کابینہ سے منظوری کے بعد جامعات کی پہلی کمرشل پالیسی لائیں گے اور جامعات کی مالی مشکلات کے ازالے کے لئے امسال فنڈنگ بھی بڑھائیں گے۔ وہ پنجاب یونیورسٹی سکول آف کیمسٹری میں سیور فوڈز کے تعاون سے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاح تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پر وائس چانسلرپنجاب یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر محمد علی،سیور فوڈ کے سی ای او محمد نعیم،ڈائریکٹر سکول آف کیمسٹری ڈاکٹرعدیل افضل ،ڈائریکٹر سکلز ڈویلپمنٹ سنٹرڈاکٹرامتیاز شفیق، اساتذہ و سٹاف نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کا مالی استحکام گزشتہ 2 سال میں بہتر ہوا ہے اوریونیورسٹی کی زرعی زمین 20 ہزار سے بڑھ کر 3، 3 لاکھ پر گئی ہے۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے ریوینیومیں 1200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد علی کی کاوشوں سے پنجاب یونیورسٹی نے اپنے خسارے پر بڑی حد تک قابو پایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد علی انتہائی قابل شخص ہیں۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیوایٹ پارٹنر شپ کے ذریعے فلاحی کاموں کا آغاز احسن اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ صاف پانی طلبائوطالبات، اساتذہ اورسٹاف کے لئے ایک بہترین سہولت ہے۔انہوں نے پنجاب یونیورسٹی میں بہترین ٹیکنالوجی پر مبنی واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب پر سیور فوڈ کا شکریہ اداکیا۔پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں اساتذہ، ملازمین، طلبائو طالبات کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ سی ای او سیور فوڈز محمد نعیم نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں طلبائو طالبات کے لئے فلاحی کاموں کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ واٹر فلٹریشن پلانٹ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری بھی ہماری ہو گی۔