پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
پیر 24 اگست 2026 17:07
(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی آج رات احتجاج کے آئندہ اور اہم لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی فوری ختم کرے اور جماعت اسلامی کے مطالبات تسلیم کرے۔ جماعت اسلامی کے احتجاج کے دباؤ کے نتیجے میں حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے کمی کی، لیکن اس کا فائدہ بھی عوام تک نہیں پہنچا۔ کمپنیوں کی جانب سے مقامی تیل بھی درآمد شدہ تیل کی قیمت پر فروخت کیا جا رہا ہے۔ حکومت فی لیٹر پٹرول پر عوام کی جیبوں سے بھاری رقم وصول کر رہی ہے۔ آج طالب علم بھی ایک لیٹر پٹرول پر 80 روپے تک کا بوجھ برداشت کر رہے ہیں۔ پٹرولیم لیوی کا پٹرولیم مصنوعات کی اصل قیمت سے کوئی تعلق نہیں، یہ بھتہ ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت نے خود تسلیم کیا ہے کہ جماعت اسلامی کے دھرنے کے نتیجے میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔ احتجاج جماعت اسلامی کی انا کا مسئلہ نہیں، وہ صرف عوام کو ریلیف دلانا چاہتے ہیں۔ آئی پی پیز کے ناجائز معاہدے ختم کیے جائیں ، آئی پی پیز مافیا عوام کا خون چوس رہا ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے مہنگائی اور حکومتی پالیسیوں پر بھی شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ سبزیوں سمیت روزمرہ استعمال کی ہر چیز مہنگی ہوچکی ہے۔ گندم کے معاملے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے گندم برآمد کرنے کی اجازت دینے کے بعد گندم کی قیمت میں اضافہ ہوا۔ پہلے گندم درآمد کی گئی اور اب اسے سستے داموں برآمد کیا جا رہا ہے، نگران حکومت کے دور میں درآمد کی گئی گندم کا آج تک کوئی حساب نہیں مل سکا۔انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں جبکہ حکمران شاہانہ اخراجات میں مصروف ہیں۔ مریم نواز کی جانب سے 11 ارب روپے کا جہاز لینے اور چئرمین سینیٹ کی جانب سے کروڑوں روپے کی گاڑی لینے کا حوالہ دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکمران خود کو بادشاہ سمجھتے ہیں، ان کے اخراجات کا بوجھ عوام کو اٹھانا پڑ رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے احتجاج ہی کے نتیجے میں بجلی سستی ہوئی ہے۔ عوامی دباؤ کے ذریعے حکومت کو فیصلے تبدیل کرنے پر مجبور کیا جاسکتا ہے اور جماعت اسلامی اسی جدوجہد کو آگے بڑھائے گی۔ملکی امن و سلامتی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں ہو رہی ہیں، ایسے حالات میں قوم کو تقسیم کرنے کے بجائے یکجا کرنے اور قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے مسائل نہیں چھیڑے جانے چاہییں جن سے معاشرے میں مزید تقسیم پیدا ہو۔ کشمیر میں دھرنا جاری رہنے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل بات چیت ہی سے نکالا جاسکتا ہے۔عالمی صورتحال پر حافظ نعیم الرحمن نے فلسطین میں اسرائیلی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی کارروائیاں جاری ہیں۔ ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ہونے والے معاہدے کو بیت المقدس کے تحفظ کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔اسرائیل اب شام پر بھی حملے کر رہا ہے، حالانکہ شام کے ساتھ معاہدہ کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست کسی قانون اور معاہدے کو تسلیم نہیں کرتی، اس لیے اسلامی ممالک کو محض بیانات کے بجائے مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطین اور خطے کی صورتحال سمیت عالمی معاملات پر بھی پاکستان کو واضح اور مؤثر پالیسی اختیار کرنی چاہیے۔ قوم کو داخلی اور خارجی دونوں محاذوں پر متحد کرنے کی ضرورت ہے۔مزید قومی خبریں
-
ْساہیوال ، میلہ دربار بابا لال شاہ پرسائونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی، پولیس کا چھاپہ، 6 افراد گرفتار
-
ساہیوال ، کمپیوٹرائزڈ کنڈا دوکاندار کو رقم کے لین دین پر گولی مار دی گئی، حالت نازک، دو گرفتار
-
کابینہ سے منظوری کے بعد جامعات کی پہلی کمرشل پالیسی لائیں گے‘رانا سکندر حیات
-
پاکستانی فری لانسرز کی آمدنی رواں مالی سال 2.5 ارب ڈالرز تک پہنچنے کی توقع
-
مدارس فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے مضموم ایجنڈے کیخلاف بھرپور جدجہدکر رہے ہیں،طاہر محمود اشرفی
-
گورنر خیبرپختونخوا سے پیپلز پارٹی لوئر کرم کے صدر رفیع اللہ خان کی قیادت میں وفد کی ملاقات
-
گورنر خیبرپختونخوا سے ڈاکٹرز کمیٹی کی ملاقات، ضم اضلاع کے میڈیکل طلبہ کی اسکالرشپ بڑھانے کا مطالبہ
-
اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرنے والا گروپ گرفتار، موٹرسائیکل اور پستول برآمد
-
متحدہ مدارس کونسل کے پلیٹ فارم سے ہم مدارس کے مفادات کی چوکیداری کریں گے‘طاہر محمود اشرفی
-
پٹرولیم لیوی نامنظور، ستمبر کے پہلے ہفتے ملک گیر ہڑتال ہوگی‘حافظ نعیم الرحمن
-
شہریوں کے تحفظ کے لیے جدید نگرانی کے نظام کو صوبے کے مزید علاقوں تک وسعت دی جائے گی، میر سرفراز بگٹی
-
کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی قانون کے عمل سے خودکار ہوتی ہے، محکمہ انتظامی تاخیر نہیں کر سکتا، سپریم کورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.