چیچہ وطنی : ایڈیشنل رابطہ کمشنر کی والدہ کی تصنیف کردہ کتاب کمشنر ساہیوال کو پیش

پیر 24 اگست 2026 13:47

چیچہ وطنی :  ایڈیشنل رابطہ کمشنر کی والدہ کی تصنیف کردہ کتاب کمشنر ساہیوال ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اگست2026ء) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل سے ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے اپنی والدہ محترمہ کے ہمراہ خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی کی والدہ نے او لیول (O-Level) کے طلبہ کے لیے اپنی لکھی ہوئی اسلامیات کی کتاب کمشنر ساہیوال کو پیش کی۔ ملاقات کے دوران تعلیمی معیار کی بہتری اور نوجوان نسل میں کتاب پڑھنے کے رجحان پر گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل نے کتاب کی مصنفہ کی علمی کاوش کو مخلصانہ الفاظ میں سراہا اور کہا کہ او لیول کے طلبہ کے لیے مقامی سطح پر ایسی معیاری کتب کی تیاری ایک قابلِ تحسین قدم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ ساہیوال ڈویژن میں علمی و ادبی سرگرمیوں اور تعلیمی منصوبوں کی بھرپور سرپرستی جاری رکھے گی۔ ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ کا تعلیمی میدان اور تصنیف و تالیف سے گہرا لگا ہے، اور یہ کتاب طلبہ کے لیے امتحانی تیاری میں انتہائی مددگار ثابت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :