جموں و کشمیر میں معمولاتِ زندگی کی بحالی کابھارتی دعویٰ زمینی حقائق کے برعکس ہے، حریت کانفرنسے ہیں،بیان
پیر 24 اگست 2026 14:48
(جاری ہے)
حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارتی فورسز اور تحقیقاتی اداروں کی جانب سے روزانہ چھاپے، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں ،گرفتاریاں اور پوچھ گچھ نئی دہلی کے معمولاتِ زندگی کی بحالی کے کھوکھلے بیانیے کو بے نقاب کر رہے ہیں۔
حریت ترجمان نے کہاکہ کہ بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر تعیناتی نے مقبوضہ علاقے کو ایک چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے جہاں کشمیری عوام مسلسل خوف اور دباؤ میں زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کی جابرانہ کارروائیوں سے مقبوضہ علاقے میں گھٹن کاماحول پیدا ہوا ہے جہاں بنیادی آزادیوں پر سخت پابندیاں عائد ہیں اور سیاسی اختلافِ رائے کو ظالمانہ اقدامات کے ذریعے دبایا جا رہا ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت کی نام نہاد معمولاتِ زندگی کی بحالی کا دعویٰ محض ایک فریبہے جس کا مقصد کشمیری عوام کی سیاسی حقوق سے محرومی کوچھپانا ہے۔ حریت ترجمان نے کہا کہ معمولاتِ زندگی کی بحالی کے نئی دہلی کے پروپیگنڈے کا مقصد تنازعہ کشمیر کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنا اور کشمیریوں کے خلاف جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے عالمی توجہ ہٹا نا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال کا قریب سے جائزہ لے اور بھارت کو اس کے ظالمانہ اقدامات پر جوابدہ ٹھہرائے۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کوفوجی طاقت سے دبانے یا معمولاتِ زندگی کا راگ الاپنے سے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام قائم نہیں ہو سکتا۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت سے بھارت کا مسلسل انکار علاقائی امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو آزادانہ طور پر اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے تاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حقیقی امن، استحکام اور معمولاتِ زندگی کی بحالی ممکن ہو سکے اور جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.