Live Updates

سعودی قیادت کی مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو بنگلہ دیش کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

منگل 25 اگست 2026 11:12

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اگست2026ء) سعودی قیادت نے مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو بنگلہ دیش کا نیا صدر منتخب ہونے اور حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔اردو نیوز ایجنسی وام کے مطابق شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الگ الگ پیغامات میں بنگلہ دیشی صدر کی کامیابی، عوام کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں بنگلہ دیش کے صدر مرزا فخر الاسلام عالمگیر نے ڈھاکہ میں سعودی سفیر ڈاکٹر عبداللہ بن عبیہ کا خیر مقدم کیا۔سعودی سفیر نے بنگلہ دیشی صدر کو سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام پہنچایا، ان کی کامیابی، بنگلہ دیشی عوام کی ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ بنگلہ دیش میں 35 سال بعد ہونے والے صدارتی انتخاب میں پارلیمنٹ نے حکمراں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے سینئر رہنما مرزا فخر الاسلام کو ملک کا نیا صدر منتخب کیا ہے۔مرزا فخر الاسلام نے صدارتی انتخاب میں 255 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل جماعت اسلامی اور اتحادی جماعتوں کے امیدوار اولی احمد کو 88 ووٹ ملے۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات