سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل ہی ہماری کامیابی کا راستہ ہے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

بدھ 26 اگست 2026 17:06

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اگست2026ء) جشن عید میلادالنبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ امت مسلمہ کے لیے محبت، اخوت، اتحاد، رواداری ، انسانیت سے خیر خواہی کا پیغام ہے۔ نبی کریم ﷺ کی سیرتِ طیبہ پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے، ہمیں اپنی انفرادی ، اجتماعی زندگیاں اسوۂ حسنہ کے مطابق ڈھالنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ پر عمل ہی ہماری کامیابی کا راستہ ہے، آپ ﷺ نے انسانیت کو امن، عدل، مساوات، برداشت ، بھائی چارے کا درس دیا۔ آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے میں نفرتوں، اختلافات انتہا پسندی کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ منانے کا مقصد صرف خوشی کا اظہار نہیں بلکہ سیرتِ رسول ﷺ سے عملی رہنمائی حاصل کرنا بھی ہے۔

ہمیں اپنے کردار، معاملات اور رویوں میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ والدین، اساتذہ معاشرے کے ذمہ دار افراد نوجوان نسل کو سیرت النبی ﷺ سے آگاہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ موجودہ دور میں امت مسلمہ کو اتحاد و اتفاق کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے۔ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے ہمیں باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی یکجہتی کو فروغ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی حیاتِ مبارکہ ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے، جس پر عمل کر کے دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔اس موقع پر کیک کاٹا گیا،ملک و قوم کی سلامتی، ترقی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔