شہید کانسٹیبل انضمام الحق ساہی کی برسی، سیالکوٹ پولیس افسران کا اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

جمعرات 27 اگست 2026 21:42

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اگست2026ء) شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے 28 اگست 2023 کو شہادت پانے والے کانسٹیبل انضمام الحق ساہی کی برسی کے موقع پر سیالکوٹ پولیس کی جانب سے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد کی ہدایت پر پولیس کے سینئر افسران نے شہید کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کرکے اظہار یکجہتی کیا۔

پولیس افسران نے شہید کی قبر پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔سیالکوٹ پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ پولیس کے شہداء محکمے اور قوم کا فخر ہیں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :