وزیراعظم یوتھ پروگرام، یونیورسٹی آف لاہور اور ایزمر کے درمیان لیٹر آف انٹینٹ پر دستخط
جمعہ 4 ستمبر 2026 16:23
(جاری ہے)
تقریب میں ایزمورکے سید عمر شریف بخاری، کورویٹ سسٹمز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کاشف الحق، جونیئر اچیومنٹ پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن علی زاہد، ڈپٹی ڈائریکٹر امسال زمان اور وزیراعظم یوتھ پروگرام کے دیگر نمائندے بھی موجود تھے۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام حکومتِ پاکستان کا ایک اہم نوجوانوں پر مرکوز پروگرام ہے جس کا مقصد تعلیم، ہنرمندی، کاروباری مواقع، روزگار، ڈیجیٹل شمولیت اور دیگر نوجوانوں سے متعلق پروگرامز کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کے لئے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔اس اقدام کے ذریعے سرکاری شعبے، جامعات، پیشہ وارانہ تربیتی اداروں اور ٹیکنالوجی کے شعبے کی صلاحیتوں کو یکجا کرتے ہوئے نوجوانوں کے لئے تعلیم، ہنرمندی، ڈیجیٹل تعلیم، کاروباری مواقع، پیشہ وارانہ ترقی اور کردار سازی کے نئے مواقع پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے جامعات، نجی شعبے اور پیشہ وارانہ تربیتی اداروں کے ساتھ بامعنی شراکت داری انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسے تعاون سے پاکستان کے نوجوانوں کو جدید تعلیم، ہنر اور پیشہ وارانہ مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ لیٹر آف انٹینٹ کے تحت عملی، جامع اور پائیدار اقدامات کو فروغ دیا جائے گا جن سے ملک بھر کے نوجوانوں کو حقیقی اور مؤثر فوائد حاصل ہوں۔مزید اہم خبریں
-
صدرٹرمپ نے یمن پر حملے کے لیے سعودی ولی عہد کی درخواست مستردکردی
-
14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر کی اجازت نہیں ہوگی. ایئر پورٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ
-
لاہورہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے کے خلاف درخواستوں پر تحریری حکم جاری کردیا
-
محاصرے کے جواب میں محاصرہ اور کشیدگی کے جواب میں کشیدگی کی پالیسی جاری رکھیں گے. حوثی عسکری ترجمان
-
سوات تکرار پر بیٹے نے فائرنگ کرکے باپ کو قتل کر کے خودکشی کرلی
-
سپریم کورٹ کے ایڈمن بلاک میں آگ لگ گئی
-
تحریک انصاف کے راہنماﺅں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات‘لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت
-
امریکا آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور ایران کے خلاف جنگ مکمل کرے گا.پیٹ ہیگسیتھ
-
نائن الیون کی قیمت 45لاکھ سے زیادہ لوگوں نے جانیں دے کر ادا کی
-
شفیع جان نے آج عظمیٰ بخاری کے بارے میں جو زبان استعمال کی، وہ انتہائی شرمناک ہے
-
یمن: یو این امدادی ادارے کی گاڑیاں ضبط ہونے پر تشویش
-
معاشی ایمرجنسی موسمیاتی بحران پر سیاسی عدم اتفاق سے عدم توجہی کا شکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.