ضلع نیلم میں قائم امتحانی مراکز کے اطراف دفعہ 144نافذ کر دی گئی

بدھ 9 ستمبر 2026 14:29

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نیلم چودھری اقبال حسن نے یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد کے تحت BS/AD.LLB کے دوسرے، چوتھے، چھٹے اور آٹھویں سمسٹر، Fall 2025 کے امتحانات کے دوران ضلع نیلم میں قائم امتحانی مراکز کے اطراف امن و امان برقرار رکھنے اور امتحانات کو بیرونی مداخلت سے محفوظ بنانے کے لیے دفعہ 144 ضابطہ فوجداری نافذ کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق دورانِ امتحانات کسی بھی غیر متعلقہ شخص یا اشخاص کو امتحانی مراکز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی، جبکہ کسی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مرکز میں داخل ہونے کی اعانت یا ترغیب دینا بھی ممنوع ہو گا۔حکم نامہ میں واضح کیا گیا ہے کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے شخص یا اشخاص کے خلاف دفعہ 188 تعزیراتِ پاکستان (APC) کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نیلم نے متعلقہ اداروں اور پولیس کو حکم پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امتحانی مراکز میں پرامن، شفاف اور بلا تعطل امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گئی-