پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا

بدھ 9 ستمبر 2026 18:24

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا۔آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوکر 462936 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے بڑھ کر 396893 روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

فی تولہ چاندی کی قیمت 72 روپے کی بڑھ کر 7141 روپے ہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 4404 ڈالر کا ہوگیا۔