دھان کے کاشتکار کٹائی کے بعد فصل کی باقیات کوآگ لگانے سے گریز کریں،ترجمان
بدھ 9 ستمبر 2026 16:48
(جاری ہے)
محکمہ زراعت کی جانب سے دھان کے کاشتکاروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ دھان کی کٹائی کے بعد سموگ سے بچائو کیلئے فصلوں کی باقیات کو آگ ہرگز نہ لگا ئیں۔
دھان کے کاشتکار فصلوں کی باقیات کی تلفی کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی ہدایات پر عمل کریں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید بتایا کہ دھان کے مڈھوں کو آگ لگانے سے زمین کی بالائی سطح پر موجود نامیاتی مادہ کو نقصان پہنچتا ہے اور زمین کی زرخیزی متاثر ہوتی ہے۔دھان کے کاشتکار کٹائی کے بعد مڈھوں کو آگ لگانے کی بجائے انہیں زمین میں ملا کر زمین کی زرخیزی میں اضافہ کریں۔دھان کے مڈھوں کو تلف کرنے کیلئے کاشتکار دستی کٹائی کی صورت میں روٹا ویٹر اور مشین سے کٹائی کیصورت میں ڈسک ہیرو کی مدد سے فصل کی باقیات کو زمین میں ملا دیں یا گہرا ہل چلا کر آدھی بوری یوریا فی ایکڑ چھٹہ کر کے پانی لگا دیں۔اس سے زمین کی زرخیزی اور پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان میں زرعی جدت کی جانب بڑی پیشرفت؛ جی ایم مکئی بیج کی منظوری
-
پاکستانی سی فوڈ برآمدات تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
-
کپاس کی پیداوار کے درست تخمینے کیلئے سیٹلائٹ مانیٹرنگ اورفیکٹریوں کے ڈیٹا کی روزانہ نگرانی کا فیصلہ
-
پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات ریکارڈ 568 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
-
کپاس کی فی ایکڑ اوسط پیداوار بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہو گا،ڈائریکٹر زراعت
-
پاکستان کی سی فوڈ برآمدات پہلی بار 50 کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگئیں
-
ملک میں یوریا اورڈی اے پی کھادوں کی فروخت میں اگست کے دوران کمی
-
مختلف اجناس ،چارہ جات ،سبزیوں،آئل سیڈزکے بیجوں کی خریداری ، پیداواری اہداف مقرر
-
چین کی جانب سے پاکستان کو ویٹرنری ویکسینز کا عطیہ، لائیو اسٹاک میں بیماریوں کے تدارک کیلئے تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
-
سورج مکھی کےکاشتکار جڑی بوٹیوں کی تلفی کیلئے سپرے کریں،محکمہ زراعت
-
کماد کی فصل کو 16 مرتبہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے، محکمہ زراعت سمبڑیال
-
ایشیئن ترقیاتی بینک کے وفد کا زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.