وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد ابراہیم کا بلاک شناختی کارڈ ایک ماہ میں کھلوا دیا گیا

بدھ 9 ستمبر 2026 21:22

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار محمد ابراہیم کا بلاک شناختی کارڈ ایک ماہ میں کھلوا دیا گیادرخواست گزار محمد ابراہیم نے بتایا کہ نادرا کی جانب سے انکا شناختی کارڈ بغیر کسی وجہ کے بلاک کر دیا گیا تھا۔متعدد بار نادرا دفتر کے چکر کاٹے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

لہذا، انصاف کے حصول کے لیے انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ کے دفتر سے رابطہ کیا اور متعلقہ محکمے کی تاخیر اور عدم توجہی کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔

سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کا بلاک شدہ شناختی کارڈ فوری طور پر بحال کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کا بلاک شدہ شناختی کارڈ بحال کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :