پنشن ادائیگی صرف ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ہوگی، وزارت خزانہ نے نئے قواعد جاری کردیئے

پنشنرز کو ہر 6ماہ بعد نادرا کے ذریعے اپنی ڈیجیٹل تصدیق کرانا ہوگی، وزارت خزانہ

بدھ 9 ستمبر 2026 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2026ء) وزارت خزانہ نے پنشنرز کیلئے نئے قواعد کا نوٹیفکیشن جاری کردیاجس کے تحت اب پنشن کی ادائیگی صرف ڈیجیٹل پنشن نظام کے ذریعے ہوگی۔وزارت خزانہ کے مطابق پنشنرز کو ہر 6ماہ بعد نادرا کے ذریعے اپنی ڈیجیٹل تصدیق کرانا ہوگی، تصدیق نادرا پاک آئی ڈی ایپ یا مجاز نادرا مراکز سے کرائی جاسکے گی۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پنشن کی تصدیق کا پرانا کاغذی طریقہ مکمل طور پر ختم کردیا گیا ہے، جبکہ پنشن براہ راست پنشنر کے بینک اکائونٹ میں منتقل ہوگی۔نئے قواعد کے تحت پنشنرز کیلئے مارچ اور ستمبر میں مقررہ تصدیق کا پرانا شیڈول بھی ختم کردیا گیا ہے۔ اب ہر چھ ماہ بعد ڈیجیٹل تصدیق لازمی ہوگی۔دستاویز کے مطابق بینک اب پنشنرز سے بائیومیٹرک تصدیق یا لائف سرٹیفکیٹ طلب نہیں کریں گے اور پنشن اکانٹ کو ڈورمنٹ بھی نہیں کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق اکانٹ بند نہیں ہوگا اورتصدیق مکمل ہوتے ہی پنشن کی رقم منتقل کردی جائے گی، تاہم چھ ماہ تک تصدیق نہ ہونے کی صورت میں پنشن کی منتقلی روک دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :