بنگلہ دیش کے خلیل الرحمان نے یو این جنرل اسمبلی صدر کا حلف اٹھا لیا
یو این
جمعرات 10 ستمبر 2026
00:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 10 ستمبر 2026ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 80واں اجلاس ختم ہو گیا ہے۔ اس ایک سالہ عرصہ میں انسانیت کو کئی طرح کے سنگین مسائل کا سامنا رہا جنہیں حل کرنے کی کوششیں ادارے کے بنیادی اصولوں کی روشنی میں آئندہ اجلاس کے دوران بھی جاری رہیں گی۔
اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں تمام ممالک کو متحد ہونا، مل کر کام کرنا اور مشترکہ کاوشوں سے مسائل کا حل ڈھونڈنا ہو گا۔
اس موقع پر 81ویں اجلاس کے نو منتخب صدر خلیل رحمان نے عہدے کا حلف اٹھایا۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس کے آغاز کی تیاری کے موقع پر تعاون اور مشترکہ مقصد کے اس جذبے کو مضبوطی سے تھامے رکھنا چاہیے جو ابتدا ہی سے اقوام متحدہ کی شناخت رہا ہے۔
سیکرٹری جنرل نے نئے صدر خلیل رحمان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یکجہتی کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔
متحد اور مضبوط جنرل اسمبلی
اینالینا بیئربوک نے کہا کہ اپنے عہدے سے رخصت ہوتے وقت ان کے ملے جلے جذبات ہیں۔
وہ ادارے میں بہت سے ساتھیوں کے عزم سے بے حد متاثر ہوئی ہیں اور اقوام متحدہ کی اہمیت اور ضرورت پر ان کا یقین پہلے سے کہیں بڑھ گیا ہے۔ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اقوام متحدہ اب متعلقہ نہیں رہا یا اپنے مقاصد کے حصول میں میں ناکام ہو رہا ہے وہ متبادل صورتحال کے بارے میں سوچیں اور غور کریں کہ اقوام متحدہ کے بغیر دنیا کیسی ہوتی۔ اپنی خامیوں کے باوجود اقوام متحدہ ایسا عالمی ادارہ ہے جس کے بغیر نہ کوئی دن بہتر ہو گا اور نہ ہی کوئی ملک۔انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں ہونے والی متعدد رائے شماری سے ظاہر ہوا کہ موجودہ دور میں طاقت کی کشمکش اور اقوام متحدہ پر براہ راست حملے کئی حوالوں سے جنرل اسمبلی کے ارکان کی بھاری اکثریت کو 80ویں اجلاس کے دوران ایک دوسرے سے مزید قریب لے آئے ہیں۔ اس عمل نے اسمبلی کو پہلے سے کہیں زیادہ متحد اور مضبوط بنا دیا ہے۔
اینالینا بیئربوک نے موجودہ اجلاس کے صدر خلیل رحمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ سیکرٹری جنرل کے انتخاب کا عمل کامیابی سے آگے بڑھائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 81ویں اجلاس میں سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی جو فیصلہ کریں گے وہی اس بات کا تعین کرے گا کہ آیا اقوام متحدہ واقعی اپنے مقاصد پورے کر رہا ہے یا نہیں۔
نئے صدر کی حلف برداری
خطاب کے اختتام پر اینالینا بیئربوک نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے نمائندوں سے درخواست کی کہ وہ دعا یا غوروفکر کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کریں۔
اس کے بعد انہوں نے موجودہ اجلاس کے صدر خلیل رحمان کو عہدے کا حلف اٹھانے کی دعوت دی۔ حلف برداری کے بعد بیئربوک نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کا روایتی علامتی ہتھوڑا خلیل رحمان کے حوالے کر دیا جو آئندہ سال ستمبر تک صدارت کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ: ایران جنگ مڈ ٹرم انتخابات کے بعد ختم ہونے کی توقع، جوہری تنصیبات پر حملے کے امکانات برقرار
-
عمران خان سے اعلیٰ ترین سطح پربات چیت ہورہی ہے، اسی سال جیل سے باہر آ جائیں گے، بریگیڈیئر (ر) اسلم گھمن
-
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت صحت کارڈ پلس پروگرام سے متعلق اہم اجلاس
-
پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تقاضوں کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
-
پاکستان بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا حامی ہے، چین پاکستان اقتصادی راہداری معاشی منظرنامے کو نئی شکل دے رہی ہے، وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان
-
پٹواریوں نے عوام پر ایک اور مہلک پیٹرول بم پھینک دیا، مونس الٰہی کی حکومت پر شدید تنقید
-
فون کو الٹا رکھنا بہتر یا سیدھا ماہرین نے اہم وجوہات بتادیں
-
مالک مکان نے کرایہ دار کی دو بیویوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی ترک وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک گفتگو، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال بارے تبادلہ خیال
-
عوام کی جیبوں پر ڈاکہ؛ صرف 3 دنوں میں پیٹرول 21 روپے 88 پیسے فی لیٹر مہنگا
-
احسن اقبال کی زیر صدارت اڑان پاکستان کے قومی اقتصادی مشن، ٹیکس اصلاحات اور ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اجلاس
-
سعودی شہروں پر حوثی باغیوں کے حملے کے بعد پاکستان کی ایران کو سخت وارننگ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.