فیصل آباد،4ہزار شہریوں کو آن لائن فراڈ کا نشانہ بنانیوالے 2 ملزمان گرفتار

جمعرات 10 ستمبر 2026 12:05

مکو آ نہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) فیصل آباد میں آن لائن سرمایہ کاری کے فراڈ کے الزام میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 1 کروڑ 30 لاکھ روپے نقد رقم اور 3 کلو سے زائد چاندی برآمد کر لی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے محمد سفیان کے مطابق ملزمان کے گروہ کا سراغ لگا کر 2 ملزمان کو دیپالپور سے حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کی کارروائی، 7 نادرا افسران سمیت 16 ملزمان گرفتارانہوں نے بتایا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 30 لاکھ کی رقم اور 3 کلو چاندی بھی بر آمد کی گئی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست دونوں ملزمان نے 4 ہزار شہریوں کو فراڈ کا نشانہ بنایا۔ان کا کہنا ہے کہ ملزمان شہریوں سے رقوم غریب افراد کے نام پر کھلوائے گئے اکانٹس میں ٹرانسفر کرواتے تھے۔محمد سفیان نے یہ بھی بتایا ہے کہ 14 رکنی گروہ کے باقی 12 ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں-

متعلقہ عنوان :