اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رزڑ صوابی کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کا دورہ،مستحقین کی بروقت رہنمائی کی ہدایت

جمعرات 10 ستمبر 2026 16:07

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2026ء) اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رزڑ صوابی فخرِ عالم نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحصیل دفتر کا دورہ کیا اور عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات، عملے کی حاضری اور عوامی شکایات و مسائل کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صوابی کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر موجود شہریوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل و شکایات سنیں۔انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوامی شکایات کے ازالے، مستحقین کو بروقت رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔