پشاور پولیس کی کارروائیاں،4 ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

جمعرات 10 ستمبر 2026 13:34

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2026ء) پشاور پولیس نے جمعرات کے روز کاروائیاں کرتے ہوئے 4 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور تر جمان کے مطابق تھانہ شاہ پور پشاور سر کل پولیس نے جمعرات کے روزکارروائیاں کرتے ہوئے منشیات کا مکروہ دھندہ کرنے اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث2 ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔

افسرانِ بالا کی خصوصی ہدایات پر پشاور بھر میں غیر قانونی اسلحہ ، منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور سماج دشمن عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں ۔ڈی ایس پی چمکنی سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شاہ پور جاوید مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران منشیات فروشی، سپلائی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہیں،گرفتار ملزمان میں عابد رحمان ولد فضل رحیم اور افسر خان ولد سید محمد شامل ہیں گرفتارملزمان کے قبضے سے 1170 گرام چرس ، کلاشنکوف، اور میگزین بھی بر آمد کرلی گئی ہے،گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا، جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دوسری کاروائی میں تھانہ تاتارا پشاور سر کل پولیس نے جمعرات کے روز کارروائی کرتے ہوئے مختلف جرائم میں ملوث 2ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ افسران بالا کی خصوصی ہدایات پر پشاور بھر میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ، غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیاں تیزی کیساتھ جاری ہیں جس کے دوران ڈی ایس پی حیات آباد پشاور سرکل رضاء باچا کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا التمش مروت نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کاروائی کے دوران تھانہ حیات آباد کی حدود میں ہوائی فائرنگ، سوشل میڈیا پراسلحہ نمائش کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے اور موٹر سائیکل کے زریعے نشہ آور گولیاں سمگل کرنے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت شیر قادر عرف شیرو ولد عبداللہ نور اور ابوبکر ولد محمد رفیق ساکنان شاہ کس سے ہوئی ہیں، جوکہ خوف وہراس پھیلا نے کے لیے ہوائی فائرنگ، سوشل میڈیا پراسلحہ نمائش کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے اور موٹر سائیکل کے زریعے نشہ آور گولیاں اور دیگر منشیات سمگل کرنے میں ملوث ہیں،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 45 عدد نشہ آور گولیاں اور اسلحہ نمائش میں استعمال دو عدد پستول بھی برآمد کرلی گئی ہے ۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے،