ایس پی ورسک ڈویژن کی کھلی کچہری،مسائل کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں

جمعرات 10 ستمبر 2026 14:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 ستمبر2026ء) ایس پی ورسک ڈویژن طیب جان کی زیر صدارت عوامی مسائل کے حل کےلئے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ پولیس افسران کو ہدایات جاری کیں گئیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے مطابق ایس پی ورسک ڈویژن نےاپنے دفتر میں بزرگوں اور شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران کو فوری، شفاف اور موثر کارروائی کرنے اور تحریری رپورٹس جلد پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر درخواست گزاروں نے جائیداد کے تنازعات، مالی معاملات اور گھریلو مسائل سے متعلق اپنی شکایات پیش کیں۔ اس موقع پر ایس پی ورسک ڈویژن نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اور ان کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فریضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :