کپواڑہ، آتشزدگی سی21دکانیں جل کر خاکستر

جمعہ 11 ستمبر 2026 16:43

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 ستمبر2026ء) بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے لولاب میں آگ لگنے سے کم از کم 21 دکانیں جلا کر خاکستر ہو گئیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آگ نے تین تجارتی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے دکانیں، سامان اور دیگر جائیداد تباہ ہو گئی اور تاجروں کو بھاری نقصان ہواہے۔

(جاری ہے)

آتشزدگی سے متاثرہ پہلی عمارت میں 16 کمرے تھے، جن میں گرائونڈ فلور پر آٹھ دکانیں، ایک زرعی لیبارٹری اور دو ہوٹل شامل تھے۔ پانچ دیگر کمرے گروسری دکانوں کے طور پر استعمال ہو رہے تھے۔دوسری عمارت میں ایک واحد منزلہ گروسری کی دکان تھی، جبکہ تیسری عمارت میں بھی متعدددکانیں تھیں۔ آگ میں کل 21 دکانیں اور ایک موٹرسائیکل تباہ ہوئی۔ آگ نے تجارتی سامان کو جلا کر راکھ کر دیا، جس سے تاجروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔لال پورہ کے تحصیلدار ڈاکٹر مسرور گیاس نے میڈیا کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ اور نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔