وزیراعلی مریم نوازشریف کاارکان اسمبلی کو جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار اور شفافیت پر نظر رکھنے کی ہدایت
جمعہ 11 ستمبر 2026 17:24
(جاری ہے)
صوبائی ارکان اسمبلی نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی عوامی خدمت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ساہیوال شہر کی بیوٹیفکیشن کو شاندار اور تاریخی اقدام قرار دیا۔
ارکان صوبائی اسمبلی نے پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے تحت چھوٹے بڑوں شہروں اور دیہات کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر خراج تحسین پیش کیا۔ارکان صوبائی اسمبلی نے ساہیوال ڈویژن کے لئے 10 جدید ترین 'نواز شریف سکولز آف ایمیننس کے اقدام کوبھی سراہا اورساہیوال اور دیگر شہروں میں سیوریج اور ڈرینج کے پراجیکٹس پر اظہار تشکر کیا ہے۔ارکان صوبائی اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ پہلی مرتبہ عوام کے حقیقی مسائل کو حل کرنے پر توجہ دی جارہی ہے۔ ساہیوال میں الیکٹرو بس کااجراء قابل تحسین اور قابل تقلید اقدام ہے ۔ساہیوال کے مختلف علاقوں بشمول عارف والا بائی پاس، یوسف والا، نور شاہ، کے ایف سی بائی پاس، جنرل بس سٹینڈ تا کمیر، اڈہ سبیل، بالا موڑالیکٹروبس ہزاروں لوگوں کو سہولت مہیا کررہی ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کو بڑوں شہروں سے نکال کر گاؤں کی سطح پر لے آئے ہیں۔ نواز شریف سکولز آف ایمیننس میں غریب اور امیر کے بچوں کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں گے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ نواز شریف سکول آف ایمیننس کا معیار کسی بھی اچھے اور بڑے پرائیویٹ سکول سے کم نہیں ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
خواتین وحضرات! معاملہ بگڑ چکا ہے، جن کا بگڑا ہے ان کو تب پتہ چلےگا جب پانی سر تک پہنچے گا
-
پنجاب میں تھیٹر کی بحالی وزیراعلی مریم نواز کا مشن ہے‘ عظمی بخاری
-
غیر قانونی ٹرانسپلانٹ،رشتہ دار گردہ دینے کو تیار نہیں ہوتے، مریض مررہا ہو تو کیا کری سپریم کورٹ
-
عزت و شہرت کی خواہش ریاکاری کا بڑا دروازہ ہے ، علامہ الیاس قادری
-
بچوں کا تحفظ خیرات نہیں بلکہ حقوق اور انصاف کا معاملہ ہے، آصفہ بھٹو زرداری
-
مریم نواز کے دورہ لندن کا تمام خرچ ان کی اپنی جیب سے ادا کیا گیا، عظمیٰ بخاری
-
حنا جاوید قتل کیس ، اہلخانہ کا پولیس تفتیش پرتحفظات کا اظہار
-
جام کمال کی ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو سے اہم ملاقات ، تجارت، سرمایہ کاری، فضائی روابط اور نئے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور
-
ڈیجیٹل میڈیا عوام سے بروقت رابطے اور حکومتی اقدامات اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ ہے، حمزہ شہباز
-
عوام کو سہولیات کی دہلیز پر فراہمی انتہائی ضروری ہے، گورنر خیبرپختونخوا
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے چینی وفد کی ملاقات
-
میر رضا کیس، جوڈیشل کمیشن نے بزنس پارٹنر، منیجر، اکاؤنٹنٹ اور مبینہ قرض خواہوں کو طلب کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.