یومِ وفاتِ قائداعظم ہمیں اس عظیم رہنما کی بصیرت، اصول پسندی اور انتھک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے،نوشین افتخار

جمعہ 11 ستمبر 2026 21:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2026ء) رکن قومی اسمبلی نوشین افتخار نے کہا ہے کہ یومِ وفاتِ قائداعظم ہمیں اس عظیم رہنما کی بصیرت، اصول پسندی اور انتھک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج جمعہ کو قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یومِ وفاتِ قائداعظم ہمیں اس عظیم رہنما کی بصیرت، اصول پسندی اور انتھک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کا خواب حقیقت میں بدل کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کی بصیرت افروز قیادت کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اصولوں پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔