پنجاب ،خراب امتحانی نتائج دینے والے ٹیچرز کے خلاف نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
جمعرات 17 ستمبر 2026 15:56
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہترین نتائج کے حامل سکولوں کے لئے انعامات کی ہدایت کی اور ہر ضلع میں نتائج کے لحاظ سے ٹاپ کرنے والے سکولوں کے لئے انعامات کا اعلان کیا۔
سرکاری سکولوں میں کمزور طلبہ کے لئے ایوننگ کوچنگ کا فیصلہ کیا گیا، پڑھائی میں کمزور طلبہ کو سکول سے نکالنے کے رحجان کی حوصلہ شکنی پر بھی اتفاق ہوا۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 45 دن میں ہیڈ ٹیچرز کی خالی آسامیاں پر کرنے کا حکم دے دیا اور سرکاری سکولوں میں سبجیکٹ سپیشلسٹ کی تعیناتی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی، وزیر تعلیم کو ہر سطح پر چیکنگ اور مانیٹرنگ کی ہدایت بھی کی گئی۔مریم نواز نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بھون/جھنگ کے بہترین رزلٹ پر اظہار اطمینان کیا، مظفر گڑھ اور لیہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نتائج کے اعتبار سے دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سکولوں کی ڈسٹرکٹ وائز ماہانہ ریٹنگ کا ڈیٹا طلب کر لیا، سکولوں کی مانیٹرنگ کے لئے ’’یونیفائیڈ مانیٹرنگ ایپ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں لائبریری آن ویل کا پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع ہوگا، سولرائزڈ چارجنگ کے ساتھ لائبریری آن ویل کی تھری ویلر میں 20 ہزار سے زائد ڈیجیٹل بکس ہوں گی، لائبریری آن ویل میں ویڈیو لرننگ لیکچر کی سہولت بھی میسر ہوگی۔مریم نوازشریف نے آؤٹ سورس سکولوں کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں میں پوائنٹ سکورنگ سے بات نہیں بنے گی بلکہ بہتری لانا ہوگی، ٹیچرز کی محنت طلبہ کے رزلٹ میں نظر آنی چاہیے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیرمطمئن، جدید تقاضوں کے برعکس قرار دے دیا
-
ایم ڈی کیٹ امیدواروں سے سوالیہ پرچے واپس لینے کی ہدایت پر پی ایم اے کااظہار تشویش
-
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیازاحمد اختر کی چین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم
-
پنجاب ،خراب امتحانی نتائج دینے والے ٹیچرز کے خلاف نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
-
وزیرتعلیم نے سکول میں کلاسز لینا شروع کردیں
-
ایم ڈی کیٹ امیدواروں کی تعداد میں کمی پر پی ایم اے کا اظہار تشویش
-
ایچ ای سی اور ایمرلڈ پبلشنگ کے اشتراک سے ’’تحقیق و اشاعت میں مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال‘‘ کے موضوع پر آن لائن ویبینار 17 ستمبر کو ہوگا
-
نہم جماعت کے خراب نتائج، سرکاری سکولز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
-
گورنرسندھ کی این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلرسے ان کے والد کے انتقال پراظہار تعزیت
-
پی ایم ایس نتائج کا اعلان
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2026کے داخلہ جات میں 21 ستمبر 2026 تک توسیع کر دی
-
20 فیصد نتائج والے سکول اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی ہو گی،صوبائی وزیر تعلیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.