ایم ڈی کیٹ امیدواروں سے سوالیہ پرچے واپس لینے کی ہدایت پر پی ایم اے کااظہار تشویش
جمعرات 17 ستمبر 2026 17:21
(جاری ہے)
پی ایم اے نے سوال اٹھایا کہ پی ایم ڈی سی طلبہ کو سوالیہ پرچے فراہم کرنے سے کیوں گریزاں ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق اس ہدایت کو کونسل کی کمزوریوں کو چھپانے اور امیدواروں کو ان کے جائز حقوق سے محروم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔پی ایم اے نے امتحانی پالیسی کے علاوہ طبی ماہرین کے خلاف کارروائیوں پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور پنجاب میں 15 ڈاکٹروں کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشنز معطل کیے جانے کی مذمت کی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں ڈاکٹرز نظامی مسائل، تضحیک، ذاتی تحفظ کے خدشات اور کم معاوضوں سمیت مختلف مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس کے باعث باصلاحیت طبی ماہرین بیرون ملک جانے پر مجبور ہو رہے ہیں۔پی ایم اے نے پی ایم ڈی سی کے موجودہ ڈھانچے پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ کونسل کو شفاف ملک گیر انتخابی عمل کے ذریعے خودمختار اور جمہوری طور پر منتخب ادارے میں تبدیل کرنے کا عمل شروع کیا جائے۔ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے متاثرہ 15 ڈاکٹروں کی پی ایم ڈی سی رجسٹریشنز فوری بحال کی جائیں، ملک بھر میں ایم ڈی کیٹ امیدواروں کو سوالیہ پرچے اپنے پاس رکھنے اور امتحانی کارکردگی کا جائزہ لینے کی سابقہ روایت بحال کی جائے اور خودمختار و جمہوری طور پر منتخب پی ایم ڈی سی کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
60 فیصد پاکستانی ملکی تعلیمی نظام سے غیرمطمئن، جدید تقاضوں کے برعکس قرار دے دیا
-
ایم ڈی کیٹ امیدواروں سے سوالیہ پرچے واپس لینے کی ہدایت پر پی ایم اے کااظہار تشویش
-
چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیازاحمد اختر کی چین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر سید علی اسد گیلانی سے ملاقات، دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کا عزم
-
پنجاب ،خراب امتحانی نتائج دینے والے ٹیچرز کے خلاف نیا آرڈیننس لانے کا فیصلہ
-
وزیرتعلیم نے سکول میں کلاسز لینا شروع کردیں
-
ایم ڈی کیٹ امیدواروں کی تعداد میں کمی پر پی ایم اے کا اظہار تشویش
-
ایچ ای سی اور ایمرلڈ پبلشنگ کے اشتراک سے ’’تحقیق و اشاعت میں مصنوعی ذہانت کا ذمہ دارانہ استعمال‘‘ کے موضوع پر آن لائن ویبینار 17 ستمبر کو ہوگا
-
نہم جماعت کے خراب نتائج، سرکاری سکولز کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
-
گورنرسندھ کی این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلرسے ان کے والد کے انتقال پراظہار تعزیت
-
پی ایم ایس نتائج کا اعلان
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر خزاں2026کے داخلہ جات میں 21 ستمبر 2026 تک توسیع کر دی
-
20 فیصد نتائج والے سکول اساتذہ کے خلاف سخت کارروائی ہو گی،صوبائی وزیر تعلیم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.