جدید ویٹرنری سہولیات چھوٹے مویشی پال حضرات تک پہنچائی جائیں: عاشق حسین کرمانی
۳مویشی پال حضرات کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے، صوبائی وزیر کی ہدایت
پیر 21 ستمبر 2026 20:20
(جاری ہے)
تفصیلا ت کے مطابق صوبائی وزیر لائیو سٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی کی زیر صدارت محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، کسانوں اور مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور محکمانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ مالی سال 2026-27 کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 14 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں جن کے لیے 6 ارب 75 کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔ لائیو سٹاک کارڈ فیز-II کے تحت مجموعی طور پر 2 لاکھ 25 ہزار 397 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ان میں سے 23 ہزار 341 مویشی پال حضرات کی درخواستیں منظور کی گئی ہیں اور 3 لاکھ 3 جانوروں کو منظوری دی گئی ہے۔ فیز-II کی پہلی قسط کی ادائیگی 16 ستمبر 2026 سے شروع ہو چکی ہے۔ اس مرحلے میں 25 فیصد ایسے مویشی پال حضرات بھی شامل ہیں جو فیز-I میں بھی مستفید ہوئے تھے۔لائیو سٹاک کارڈ فیز-I کی مجموعی ریکوری 95.15 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔خواتین کو لائیوسٹاک اثاثہ جات کی منتقلی کے پروگرام کے تحت 75 ہزار 666 درخواستیں موصول ہوئی ہیں جبکہ 20 ہزار 514 سروے مکمل کیے جا چکے ہیں جو کہ 99.6 فیصد بنتے ہیں۔ صوبے میں جدید ویٹرنری سہولیات کی فراہمی کے لیے 149 ماڈل ویٹرنری ہسپتالوں اور 230 حلقہ جاتی سطح کی تجاویز تیار کی گئی ہیں۔ 5 کیٹل ویٹرنری ڈسپنسریاں فعال/افتتاح کی جا چکی ہیں جبکہ مزید 15 مقامات پر نئی تعمیر و بحالی کا کام جاری ہے۔ بھکر، خانیوال، ملتان، خوشاب، میانوالی اور سرگودھا میں 6 جدید آپریشن تھیٹرز کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔ موبائل ویٹرنری ڈسپنسری، موبائل ویٹرنری ایکسرے یونٹس اور موبائل ویٹرنری لیبارٹریز کے ڈپلائمنٹ پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔ بیماریوں کے تشخیصی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے خانیوال میں ڈسٹرکٹ ویٹرنری لیبارٹری کا افتتاح کیا گیا ہے اور صوبائی ایپی ڈیمیالوجیکل یونٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ریسرچ ڈاکٹر سجاد حسین نے بتایا کہ فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز (منہ کھر) کے کنٹرول کے لیے ڈیزیز فری کمپارٹمنٹس کی 20 درخواستوں کا جائزہ لے کر 7 کو شارٹ لسٹ کیا گیا، جبکہ سمسن ایگری مظفرگڑھ کو 10 ستمبر 2026 کو ڈیزیز فری کمپارٹمنٹ قرار دیا گیا ہے۔ غیر نسلی مویشیوں کی جینیاتی بہتری کے پروگرام کے اثرات کا جائزہ مکمل کر کے حاصل شدہ ڈیٹا کو ہرڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں لائیو سٹاک کمیشن کے قیام، مسودے کی تیاری اور بیماریوں سے پاک مویشی منڈیوں کے قیام کے لیے قرنطینہ، ٹیگنگ اور ویکسی نیشن کی سہولیات سے متعلق اقدامات کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزیرلائیوسٹاک و زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے ہدایت کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق مویشی پال حضرات کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔اس موقع پر سیکرٹری لائیو سٹاک احمد عزیز تارڑ نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک تمام ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بر وقت تکمیل کے ذریعے مویشی پال حضرات اور لائیو سٹاک سیکٹر کی بہتری کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیمزید اہم خبریں
-
ڈیجیٹل دنیا میں جرائم کے بدلتے طریقہ کار سے نمٹنے کا لائحہ عمل منظور
-
دہشت گردی اور دوستانہ تعلقات ایک ساتھ نہیں چل سکتے، جے شنکر
-
خیبرپختونخواہ میں گورنر راج کاآئینی قانونی آپشن موجو دہے لیکن حتمی فیصلہ نہیں ہوا، رانا ثناءاللہ
-
بین الاقوامی قانون پر مبنی ورلڈ آرڈر بچانا ضروری، چینی نائب صدر
-
خیبرپختونخواہ میں معاملہ سہیل آفریدی تک نہیں رُکے گا بلکہ پسِ پردہ چیزیں بھی ایکسپوز ہوں گی، منیب فاروق
-
پی ٹی آئی کی بڑی ناکامی کہ مقبول ترین جماعت پھر بھی بیساکھیوں پر کھڑی حکومت کو گرا نہیں پا رہی ، مظہرعباس
-
اٹک پل سے رکاوٹیں ہٹانے پر تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات کے تحت مقدمات
-
میری نظر میں 4 اکتوبر کے لانگ مارچ سے پہلے خیبرپختونخواہ حکومت ختم ہوجائے گی، اعجاز الحق
-
پہلے ہی کہہ دیا تھا پی ٹی آئی لانگ مارچ کرنے کی پوزیشن میں نہیں. فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے جن کو احتجاج کی ذمہ داری سونپی،وہ سارے رانگ نمبر ہیں. شیرافضل مروت
-
میڈیا کو احکامات جاری ہوئے ہیں کہ پی ٹی آئی کے آزاد ایم پی ایز یا ایم این ایز کے ساتھ پی ٹی آئی نہ لکھا جائے
-
تمام بند کی گئی موٹر ویز اتوار کی صبح کھول دی جائیں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.