کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی امورنے متعدد قانونی ترامیم کے مسودات کی منظوری دے دی
منگل 22 ستمبر 2026 21:29
(جاری ہے)
اجلاس میں متعلقہ وزارتوں، محکموں اور ڈویژنز کے نمائندگان نے شرکت کی۔کمیٹی نے پاکستان آئل ریفائننگ، بلینڈنگ، ٹرانسپورٹیشن، اسٹوریج اینڈ مارکیٹنگ رولز، 2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی۔
کمیٹی نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس، 2002 کے سیکشن 30 میں ترمیم کی منظوری دی، جس کے تحت اوگرا میں ممبر قانون کی آسامی شامل کرنے کی تجویز منظور کی گئی۔ کمیٹی نے وفاقی پبلک سروس کمیشن آرڈیننس، 1977 میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی۔کمیٹی نے پاکستان میرین اکیڈمی کو ڈگری دینے والا ادارہ بنانے کی تجویز منظور کرلی، جس کے تحت پاکستان میرین اکیڈمی کو پاکستان میرین انسٹی ٹیوٹ، کراچی کے نام سے اپ گریڈ کیا جائے گا۔ کمیٹی نے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف الیکٹرانکس آرڈیننس، 1979 منسوخ کرنے کے مسودہ قانون کی منظوری دے دی۔ کمیٹی نے وفاقی فلڈ کمیشن کی ازسرنو تشکیل، تنظیم نو اور اصلاحات سے متعلق مسودہ قانون، 2026 کی بھی منظوری دے دی۔اجلاس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے متعلق قواعد میں ترامیم کا مسودہ بھی پیش کیا گیا۔ کمیٹی نے اس معاملے پر آئندہ اجلاس میں غور کرنے کا فیصلہ کیا۔۔۔مزید قومی خبریں
-
لاہور میں ایک کروڑ 17 لاکھ روپے چوری کی واردات، برقعہ پوش چور گرفتار
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت سیکرٹریز کمیٹی کا اجلاس، تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ، اصلاحاتی اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ
-
گورنر پنجاب سے چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ملاقات
-
گورنر سندھ کی صومالیہ میں شہید سید کاشف عمر کی نماز جنازہ میں شرکت
-
مچھلی برآمدات تین ماہ میں 125.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں
-
عوام کو بہتر میونسپل سروسز کی فراہمی اور صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان
-
مناواں میں سگی بہنوں کو قتل کرنے والے سفاک ملزم کوگرفتارکر لیا گیا
-
تمام صوبوں میں ایمرجنسی سروسز کا قیام خوش آئند ہے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
ایم ڈی کیٹ سازش نہیں تو پھر کراچی کا کوئی طالب علم ٹاپ 20 میں کیوں نہیں، فاروق ستار
-
کراچی پورٹ پر 24 گھنٹوں میں 2 لاکھ 20 ہزار 680 ٹن کارگو ہینڈل
-
ہوٹل میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق
-
کے پی حکومت خود صوبے میں آئینی اقدام اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے‘ عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.