بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا کفایت شعاری اور ایندھن کی بچت کے اقدامات پر عملدرآمد کا فیصلہ
جمعہ 25 ستمبر 2026 17:58
(جاری ہے)
اسی طرح تین ماہ کے لئے بیرون ملک سرکاری دوروں اور سفری سرگرمیوں پر مکمل پابندی ہوگی تاہم بین الاقوامی ترقیاتی شراکت داروں کی جانب سے فراہم کردہ وظائف، اقتصادی امور ڈویژن کے تحت منعقد ہونے والی تربیت و کورسز اور حکومت پاکستان کے ادارہ جاتی معاہدوں کے تحت ہونے والے دورے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
ناگزیر بیرون ملک دوروں کی صورت میں بھی صرف اکانومی کلاس میں سفر کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اجلاس ترجیحاً ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کئے جائیں گے تاہم بین الاضلاعی نہیں بلکہ بین الشہری نوعیت کے اجلاس اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ غیر ملکی وفود کی میزبانی کے علاوہ سرکاری عشائیوں کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی۔ حکومت کی جانب سے مالی اعانت فراہم کئے جانے والے سرکاری سیمینارز، تربیتی پروگراموں اور کانفرنسوں کے انعقاد پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ ناگزیر صورت میں ایسے پروگرام سرکاری آڈیٹوریمز، کمیٹی رومز اور دیگر سرکاری سہولیات میں منعقد کئے جائیں گے جبکہ شرکاء کے لئے صرف ایک ڈش پیش کی جائے گی۔ یونیورسٹی کے تجارتی مراکز کو کابینہ ڈویژن کی جانب سے مقرر کردہ مارکیٹ بندش کے اوقات کے مطابق بند کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کے لئے ایندھن میں کمی، نان ای آر ای بجٹ میں کمی اور گاڑیوں و پائیدار اشیا کی خریداری پر عائد پابندیاں لاگو نہیں ہوں گی۔ جہاں ضروری ہو استثنیٰ کی درخواستیں ڈائریکٹوریٹ آف سٹریٹجک پلاننگ اینڈ گورننس کے رابطہ سیکشن کے ذریعے متعلقہ وزارتوں کو بھجوائی جائیں گی۔ یہ اقدامات صدر/قائم مقام ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی منظوری سے جاری کئے گئے ہیں اور تمام متعلقہ افسران و شعبہ جات کو ان پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
ایچ ای سی نے ممتاز قومی پروفیسر ایوارڈ 2026 کیلئے سرکاری و نجی شعبے کی جامعات اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے اہل پروفیسرز سے نامزدگیاں طلب کر لیں
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2026 سمسٹر کے داخلوں کا سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
ایچ ای سی کے نام پرجعلسازی، شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری
-
انٹرمیڈیٹ حصہ اول سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2026ء کے نتائج کا اعلان
-
سرکاری و نجی شعبے کے تعلیمی اداروں کیلئے مساوی اور میرٹ پر مبنی پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، چیئرمین ایچ ای سی
-
پنجاب کے سرکاری سکولوں کی بہتری، گریڈزمنصوبے پراہم پیش رفت
-
میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان کیلئے رول نمبرسلپ جاری
-
سندھ میں ایم ڈی کیٹ کے 4 امیدواروں کے صفر نمبر
-
پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن فیس میں بڑے اضافے کی تجویز
-
تعلیمی نظام کو اے آئی کے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے‘ علی ڈار
-
پنجاب حکومت کا سکول ٹیچر انٹرنزکی دوبارہ بھرتی کا اہم فیصلہ
-
ایچ ای سی کا غیر ملکی جامعات کے ساتھ تعاون کے تحت پاکستان میں پیش کیے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں داخلے یا فیس کی ادائیگی سے قبل متعلقہ ادارے اور پروگرام کی ایچ ای سی سے منظوری کی تصدیق کرنے کا ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.