ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار

کارروائیاں تربت، دشت، پنجگور، دالبدین اور ماشکیل کے علاقہ میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کی گئیں

پیر 5 اکتوبر 2026 14:33

ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار
تربت،پنجگور،دالبندین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2026ء) سکیورٹی فورسز کی جنوبی بلوچستان میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف موثر کاررروائیوں کے نتیجے میں ماہ ستمبر میں جنوبی بلوچستان سے 435 غیر قانونی افغان باشندے گرفتار کئے گئے ۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ستمبر 2026 میں جنوبی بلوچستان میں 15 کامیاب آپریشنز کے دوران 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا، کارروائیاں تربت، دشت، پنجگور، دالبندین اور ماشکیل کے علاقہ میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کی گئیں۔

گرفتار 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی ناکام پالیسیوں اور معاشی مشکلات کے باعث افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔سکیورٹی فورسز غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے جنوبی بلوچستان میں مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔