اسلام آباد پولیس سمیت مختلف شعبوں میں29کنٹریکٹ ملازمین کے معاہدے ختم کردئیے

3 لا افسران‘4 سابق ایس ایس پیز اور 3 سابق ڈی ایس پیز بھی شامل‘آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سے بھی کئی افسران کو فارغ کیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 اکتوبر 2026 14:46

اسلام آباد پولیس سمیت مختلف شعبوں میں29کنٹریکٹ ملازمین کے معاہدے ختم ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اکتوبر ۔2026 ) آئی جی اسلام آباد پولیس سہیل چوہدری نے کنٹریکٹ پر تعینات ملازمین کے حوالے سے فیصلہ کرتے ہوئے پولیس سمیت مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے تمام 29 کنٹریکٹ ملازمین کے معاہدے ختم کر دئیے.

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق کنٹریکٹ پر سابق پولیس اہلکار اور افسران بھی مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رہے تھے، جن کے کنٹریکٹ بھی ختم کر دئیے گئے ہیں،اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں ڈائریکٹر اور سافٹ ویئر انجینئر کے عہدوں پر کنٹریکٹ پر تعینات افراد کے معاہدے بھی ختم کر دئیے گئے ہیں. کنٹریکٹ ختم کیے جانے والوں میں 3 لا افسران، 4 سابق ایس ایس پیز اور 3 سابق ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی جانب سے کنٹریکٹ ملازمین کے حوالے سے کئے گئے فیصلے کے بعد مختلف شعبوں میں کنٹریکٹ پر تعینات دیگر افراد کے مستقبل سے متعلق بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں.