Live Updates

ملک بھر میں بجلی کا بحران ‘شہروں اور دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا

مجموعی شارٹ فال4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا‘بجلی بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 5 اکتوبر 2026 22:56

ملک بھر میں بجلی کا بحران ‘شہروں اور دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اکتوبر ۔2026 ) ملک بھر میں بجلی کا بحران بڑھ گیا جس سے شہروں اور دیہاتوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا پاکستان میں بجلی مارکیٹ کے واحد ڈسپیچر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی ذرائع کے مطابق مجموعی شارٹ فال4 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا. متعدد پاور پلانٹس سسٹم سےنکل گئے اور ہائیڈل پیدوار میں بھی کمی ہوئی ہے لیسکو میں طلب 4ہزار اور رسد 3ہزار میگاواٹ پر آگئی۔

(جاری ہے)

شارٹ فال بڑھنے سے شہروں و دیہات میں 3 سے 4 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی ہے. گیس کے بعد ڈیزل کی بھی قلت کا سامنا ہے حکومت کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، بجلی کی کمی پوری نہ ہو سکی تمام ڈسکوز میں لوڈ شیڈنگ دورانیہ یکدم بڑھ گیا ہے اور بجلی بحران مزید شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے.
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات