اقوام متحدہ اور عالمی اداروں سے کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ
طاقت اور جبر سے مقبوضہ کشمیر میں امن قائم نہیں کیا جا سکتا: ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی
منگل 6 اکتوبر 2026 13:41
(جاری ہے)
ارشد اقبال نے کہاکہ بھارت کے پاس اب بھی موقع ہے کہ وہ زمینی حقائق کو تسلیم کرے اور یہ سمجھے کہ طاقت کے استعمال سے عوام کے بنیادی حقوق کو غیر معینہ مدت تک دبایا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کا حل عسکری ذرائع سے ممکن نہیں اور اس کے لیے کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق سیاسی تصفیے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہزاروں کشمیری، جن میں بیشتر سیاسی رہنما، کارکن اور نوجوان شامل ہیں، مختلف جیلوں میں قید ہیں۔ انہوں نے شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، مسرت عالم بٹ اور آسیہ اندرابی کی طویل قید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت اور نوجوانوں کو قید کرکے حق خودارادیت کی جدوجہد ختم نہیں کی جا سکتی۔ارشد اقبال نے اقوام متحدہ، ایمنسٹی انٹرنیشنل، اسلامی تعاون تنظیم اور عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر ی صورتحال کا نوٹس لیں، سیاسی قیدیوں اور زیر حراست نوجوانوں کی رہائی کے لیے اقدامات کریں اور انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیاں بند کرائیں۔انہوں نے کہا کہ حل طلب تنازعہ کشمیر پر عالمی برادری کی مسلسل خاموشی پر افسوس ظاہر کیا اور اقوام متحدہ پر زوردیاکہ وہ کشمیری عوام کوانکا حق خودارادیت دلانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
منصوبوں کا اعلان کافی نہیں،ان کی بروقت تکمیل، معیار اور مؤثر مانیٹرنگ بھی ضروری ہے،وزیراعظم
-
مظفرآباد ، موبائل نیٹ ورک کمپنیوں کی ناقص سروس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا
-
گزشتہ ایک سال میں 4 ہزار7 سو سے زائد کشمیریوں کوگرفتارکیاگیا
-
صدرآزاد کشمیر کیلئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، طارق فضل چوہدری
-
صدر آزاد کشمیر کے لئے پونچھ ڈویژن سے ڈاکٹر نجیب نقی کی نامزدگی خصوصی اہمیت کی حامل ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
ادھم پورمیں بھارتی فورسزنے 2 نوجوان شہیدکردیئے
-
بھارتی فورسز نے تین کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کر لیا
-
آزاد کشمیر کی ترقیاتی ترجیحات کا جائزہ، اسحاق ڈار کی عملدرآمد تیز کرنے کی ہدایت
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.