ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ

منگل 6 اکتوبر 2026 20:47

ایل ڈی اے کا تین مرلہ پلاٹ مالکان کو سہولت دینے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2026ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی ای) نے تین مرلہ رہائشی پلاٹ مالکان کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے بلڈنگ لائن سے پانچ فٹ لازمی جگہ چھوڑنے کی شرط میں رعایت دینے کی تجویز تیار کرلی۔ اس حوالے سے ایل ڈی اے کے شعبہ ٹاؤن پلاننگ نے بلڈنگ اینڈ زوننگ رولز میں ترمیم کا مسودہ تیار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تین مرلہ رہائشی پلاٹس کیلئے بلڈنگ لائن سے پانچ فٹ جگہ لازمی چھوڑنے کی شرط میں چھوٹ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

موجودہ ضوابط کے تحت پانچ مرلہ طرز پر رہائشی پلاٹ کے سامنے پانچ فٹ جبکہ پچھلی جانب بھی پانچ فٹ جگہ چھوڑنا لازمی ہے۔ایل ڈی اے حکام کے مطابق پانچ فٹ جگہ چھوڑنے کی شرط کے باعث تین مرلہ رہائشی پلاٹ پر قابلِ تعمیر جگہ خاطر خواہ مقدار میں دستیاب نہیں رہتی تھی، جس کے پیش نظر چھوٹے پلاٹ مالکان کو لازمی جگہ چھوڑنے کی شرط میں رعایت دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بلڈنگ رولز میں ترمیم کا تیار کردہ مسودہ ایل ڈی اے کی آئندہ گورننگ باڈی کے اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد قواعد میں مجوزہ تبدیلیوں پر عملدرآمد کا فیصلہ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :