لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم

منگل 6 اکتوبر 2026 22:24

لاہورہائیکورٹ کا مغویہ سکینہ بی بی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2026ء) افسران کی فوج ظفر موج کی روزانہ ہائیکورٹ پیشیاں لیکن مغویہ بازیاب نہ ہوئی لاہور ہائیکورٹ نے سولہ سالہ مغویہ سکینہ بی بی کو بدھ تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے پولیس کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ دیکھیں آپ کے انڈر کیا ہو رہا ہے، اگر کوئی لڑکی گھر نہ پہنچے تو پولیس کیا کرے گی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے مغویہ کی والدہ سعدیہ کی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت کی جہاں عدالتی حکم پر آئی جی پنجاب اور سی پی او فیصل آباد تنویر حسین پیش ہوئے۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ آپ دیکھیں آپ کے انڈر کیا ہو رہا ہے، اگر کوئی لڑکی گھر نہ پہنچے تو پولیس کیا کرے گی اور دو سال تک پولیس کیا کرتی رہی۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا لوگ پولیس کے بجائے اپنا کام خود کرنا شروع کر دیں عدالت نے حکم دیا کہ تفتیش میرٹ پر کی جائے اور مغویہ کو کل تک عدالت میں پیش کیا جائے تاکہ اس کی پہچان ہو سکے۔